’عراق معاملہ،عوام کوگمراہ نہیں کیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سیکرٹری خارجہ کونڈولیزا رائس نے وہائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکرٹری کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ صدر جارج بش نے امریکی عوام کو عراق کے حوالے سےگمراہ کیا۔ اگرچہ کونڈولیزا رائس نے سکاٹ مککلیلن کی کتاب پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ صدر بش عراق میں جنگ کرنے کی وجوہات واضح کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے علاوہ اور ممالک بھی عراق کو سنگین خطرہ تصور کرتے ہیں۔ سویڈن میں ہونے والی عراق پر بین الاقوامی کانفرنس میں رائس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں اس کتاب پر تبصرہ نہیں کروں گی جو میں نے پڑھی نہیں۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ عراق پر حملہ کرنے کی ایک بڑی وجہ عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں پھیلانے والا اسلحہ تھا۔‘ سکاٹ نے اپنی کتاب میں صدر بش پر الزام عائد کیا ہے کہ عراق پر جنگ کے لیے صدر نے پروپیگنڈے کا استعمال کیا۔ انہوں نے اس کتاب میں لکھا ہے کہ رائس کو زیادہ دلچسپی صدر بش کی خواہشات کی تکمیل میں ہے بہ نسبت اس کے کہ وہ صدر کو عراق میں جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کریں۔ اس کتاب میں کہا گیا ہے کہ رائس نے اپنے آپ کو اس صورتحال سے دور رکھا ہے لیکن تاریخ ان کو نہیں بخشے گی۔ صدر بش نے اس کتاب پر تبصرہ نہیں کیا تاہم وہائٹ ہاؤس کی ترجمان دانا پیرینو نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں سکاٹ کو ایک ’ناراض‘ فرد کہا ہے۔ ’ہم تمام لوگ جنہوں نے سکاٹ کی پریس سیکرٹری ہونے سے پہلے، دوران اور بعد میں بھی بھرپور حمایت کی، کچھ پریشان ہیں۔ کافی افسوس ہوا کیونکہ یہ وہ سکاٹ نہیں ہیں جن کو ہم جانتے تھے‘۔ سینیئر بش کے سابق ایڈوائزر کارل روو نے بھی سکاٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر ان کو عراق جنگ سے متعلق تحفظات تھے تو انہیں پہلے بولنا چاہیے تھا۔ سکاٹ نے اپنی کتاب میں صدر بش پر الزام عائد کیا ہے کہ عراق پر حملے میں جلد بازی کی گئی اور تیاری پوری نہیں تھی۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جس طریقے سے عراق مسئلے سے نمٹا گیا اس سے یہ بات واضح تھی کہ عراق پر حملہ ہی ایک آپشن ہے۔ | اسی بارے میں ’امداد مقاصد حاصل کرنے میں ناکام‘17 May, 2008 | آس پاس اس سال امن معاہدے کی توقع05 May, 2008 | آس پاس مشرق وسطی:رائس اہم پیش قدمی کی خواہاں04 May, 2008 | آس پاس ’امریکہ ہمیشہ دشمن ہی رہےگا‘12 April, 2008 | آس پاس بش پر عراق کے حوالے سے تنقید11 April, 2008 | آس پاس فوج کی واپسی پر نظر ثانی کی تجویز09 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||