مزاحمت کاروں کے خلاف بڑی کارروائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی اور امریکی فوجوں نے القاعدہ کے گڑھ تصور کیے جانے والے دیالہ صوبے میں ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ اس کارروائی کا آغاز پولیس اور فوج کی صوبے کے دارالحکومت بقوبہ میں صبح سویرے تعیناتی کے ساتھ ہوا اور صوبے بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق اس کارروائی کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ اور سمگلنگ روکنا ہے۔ بقوبہ کے علاوہ عراقی اور امریکی فوجیوں نے مضافات کے کئی علاقوں میں بھی چھاپے مارے اور کئی مطلوبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بی بی سی کے بغداد میں نامہ نگار نے بتایا کہ ماضی میں بھی کئی کارروائیاں کی گئیں لیکن اس کا اتنا شور کیا جاتا ہے کہ جنگجو اس علاقے سے پہلے ہی نکال جاتے ہیں۔ تاہم منگل کو شروع کی گئی اس کارروائی کا وقت خفیہ رکھا گیا تھا۔ دوسری طرف بغداد میں سوموار کے روز شیعوں پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد بغداد میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بغداد میں ہزاروں شیعہ افراد خامیا کی طرف امام موسیٰ الکاظم کے روزے کی طرف جا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق دھماکوں میں پچاس ہلاک28 July, 2008 | آس پاس طالبان، القاعدہ کو ختم کریں گے:اوبامہ15 July, 2008 | آس پاس عراق کے عالمی کمپنیوں سے معاہدے30 June, 2008 | آس پاس ایران کو عراق سے خطرہ نہیں: مالکی 08 June, 2008 | آس پاس عراق کا قرضوں میں نرمی کا مطالبہ29 May, 2008 | آس پاس دنیا سیاسی جبر کا شکار:ایمنسٹی28 May, 2008 | آس پاس عراق: ’گیارہ پولیس ریکروٹ ہلاک‘20 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||