BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 July, 2008, 23:32 GMT 04:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان، القاعدہ کو ختم کریں گے:اوبامہ
دونوں امیدواروں میں عراق کی جنگ پر شدید اختلافات ہیں۔
امریکی صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ اور طالبان کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ایک بین الاقوامی دورے پر روانہ ہونے سے قبل مسٹر اوبامہ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ پالیسی عراق پر ہی شروع اور ختم ہوتی ہے جو امریکہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اچھی حکمت عملی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکہ کا انخلا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ لیکن ان کے رپبلکن حریف جا مکین نےالزام لگایا کہ مسٹر اوبامہ اپنی عراق پالیسی بدلتے رہتےہیں۔

 اس جنگ سے ہماری سکیورٹی، دنیا میں ہمارا رتبہ، ہماری فوج، ہماری معیشت اور اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ہمارے وسائل، سب کو نقصان پہنچ رہا ہے
باراک اوبامہ

مسٹر مکین نے کہا کہ عراقی میں امریکی افواج کی تعداد بڑھانے سے وہاں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب یہی حکمت عملی افغانستان میں بھی اختیار کی جانی چاہیے۔

نیو میکسیکو میں اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مکین نے کہا کہ صدر چنے جانے پر وہ ’افغانستان کی جنگ کا حلیہ بدل کر رکھ دیں گے بالکل اسی طرح جسیے ہم نے عراق میں کیا ہے۔‘

مسٹر اوبامہ نے اپنی خارجہ پالیسی پر تقریر ایسے وقت کی ہے جب وہ عراق اور افغانستان کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہو نے کہا کہ ’ اس جنگ سے ہماری سکیورٹی، دنیا میں ہمارا رتبہ، ہماری فوج، ہماری معیشت اور اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ہمارے وسائل، سب کو نقصان پہنچ رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ عراق کی جنگ ختم کی جانی چاہیےکیونکہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق مرکزی محاذ نہ ہے اور نہ کبھی تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ طالبان اور القاعدہ کے خلاف جنگ ختم کرنے کو زیادہ ترجیح دیں گے اور یہ کہ ان دونوں کے خاتمے کے لیے ناٹو، افغانستان اور پاکستان کے درمیان گہرے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

اسی بارے میں
عراق: خودکش حملہ، 27 ہلاک
06 August, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد