ایران کو عراق سے خطرہ نہیں: مالکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے ایران کے دورے کے دوران کہا ہے کہ عراق کی سرزمین ایران پر حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم نوری المالکی نے تہران میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی جنہوں نے عراق میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری لانے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
عراق کے وزییر اعظم نے ایران کے وزیر خِارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’ہم عراق کو ایسا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے جہاں سے ایرا ن اور دوسرے ہمسایوں کی سلامتی کو نقصان پہنچایا جا سکے گا‘۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق نورح المالکی نے صدر نژاد کو بتایا کہ مستحکم عراق خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر نے کہا کہ عراق کو اتنا مستحکم ہو جانا چاہیے کہ اس کے دشمن اس پر دباؤ نہ ڈال سکیں۔ | اسی بارے میں عراق ایران بہتر تعلقات کی کوشش08 June, 2008 | آس پاس مالکی کا علاقائی حمایت کا مطالبہ22 April, 2008 | آس پاس ’گیس پائپ لائن معاہدہ ہوگا‘ 28 April, 2008 | آس پاس ’امریکہ ہمیشہ دشمن ہی رہےگا‘12 April, 2008 | آس پاس مالکی’گمراہ‘: عراقی اراکین اسمبلی01 May, 2008 | آس پاس ہلیری کا بیان،’چارٹر کی خلاف ورزی‘01 May, 2008 | آس پاس ترک فضائی حملہ: 150 کرد ہلاک03 May, 2008 | آس پاس ایران پر حملے کی اسرائیلی دھمکی06 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||