BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 May, 2008, 07:33 GMT 12:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلیری کا بیان،’چارٹر کی خلاف ورزی‘
ہلری کلنٹن
ہلیری کلنٹن نےایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی
ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی جانب سے ایران کو تباہ کرنے کی تنبیہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نے ایران کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اس نے اسرائیل پر جوہری حملہ کیا تو امریکہ ایران پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دے گا۔

ایران نے جو کہ اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے، ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے’اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ یہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی ’صریح خلاف ورزی‘ ہے۔

اقوام متحدہ کے لیے ایران کے ڈپٹی سفیر مہدی دانش یزدی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ایک خط میں لکھا ہے کہ ’ہلیری کلنٹن نے بلاجواز اور سہو پر مبنی بیان کے تحت ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے‘۔

ایران کو دھمکی
 ہلیری کلنٹن سے جب ٹی وی چینل اے بی سی کی طرف سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کر دے تو ان کا ردِ عمل کیا ہو گا، تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میں صدر ہوں گی تو ہم ایران پر حملہ کر دیں گے۔ ہم ان کو نیست و نابود کر دیں گے۔‘

ہلیری کلنٹن سے جب ٹی وی چینل اے بی سی کی طرف سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کر دے تو ان کا ردِ عمل کیا ہو گا، تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میں صدر ہوں گی تو ہم ایران پر حملہ کر دیں گے۔ ہم ان کو نیست و نابود کر دیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’یہ کہنا ایک بری بات ہے لیکن ایران کو چلانے والوں کو اس بات کو سمجھنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اس سے ایسی ناعاقبت اندیش، احمقانہ اور المناک حرکت سے باز رہیں‘۔

یاد رہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو معطل کرنے سے انکار کرنے کے بعد پہلے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا کررہا ہے۔ جبکہ امریکہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کے حصول کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ اسے اسرائیل کے خلاف استعمال کر سکے۔

اسی بارے میں
ہلری کی ایران کو دھمکی
22 April, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد