BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 April, 2008, 08:51 GMT 13:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گیس پائپ لائن معاہدہ ہوگا‘

احمدی نژاد راولپنڈی میں
ایرانی صدر صرف چار گھنٹوں کے پاکستان کے اپنے پہلے دورے میں اسلام آباد پہنچے
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے پاکستانی ہم منصب پرویز مشرف سے ایک گھنٹے سے طویل ملاقات میں اتفاق کیا ہے کہ سہ ملکی گیس پائپ لائن منصوبہ پر جلد از جلد تہران میں دستخط کر دیئے جائیں گے۔

یہ اتفاق رائے دونوں ہمسایہ ممالک کے صدور کے درمیان آج صبح ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں ہوا۔ اس سے قبل ایرانی صدر صرف چار گھنٹوں کے پاکستان کے اپنے پہلے دورے میں اسلام آباد پہنچے۔

ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں ایران نے پاکستان کو گیارہ سو میگا واٹ بجلی فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی۔ پاکستان جنوبی بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے پہلے ہی ایران سے بجلی خرید رہا ہے۔

صدر پرویز مشرف کی مذاکرات میں معاونت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کی۔

ایرانی صدر کا دو ہزار پانچ میں منتخب ہونے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ان کے ہمراہ نائب صدر اسفندیار رحیم، وزیر خارجہ منوچر متقی، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر زرگر اور وزیر تجارت ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں مختصر قیام سری لنکا جاتے ہوئے کیا۔

محمود احمدی نژاد نے بعد میں وزیر اعظم سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔

چکلالہ ائربیس پر ان کا استقبال وفاقی وزراء راجہ پرویز اشرف اور ہمایون عزیز کُرد نے کیا تاہم ان کا باضابطہ استقبال ایوان صدر میں صدر پرویز مشرف اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد