خود کش حملے، پینتیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں فوجی بھرتی کے ایک مرکز پر دو خودکش حملوں میں کم سے کم پینتیس لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملوں میں پچاس سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں نے اپنے آپ کو بعقوبہ شہر میں ایک فوجی اڈے میں جمع ریکروٹوں کے بیچ میں اپنے آپ کو اڑا دیا۔ ایک حملہ آور کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے عراقی فوج کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ بعقوبہ بغداد سے ساٹھ کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
بعقوبہ دیالہ صوبے کا دارالحکومت ہے جو عراق کا سب سے خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عراق میں پہلے کی نسبت تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن وہاں پھر بھی اس طرح کے واقعات جاری ہیں۔ منگل کو ہونے والا حملہ یکم مئی کے بعد سب سے بڑا حملہ ہے۔ اس وقت بھی دو خود کش حملوں میں پینتیس لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ عراق میں حالیہ برسوں میں ہزاروں ریکروٹ اس طرح کے پرتشدد حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود بڑی تعداد میں نوجوان اب بھی فوج میں بھرتی ہونا چاہتے جو ملک میں روزگار کے چند ذرائع میں سے ایک ہے۔ | اسی بارے میں عراق: خودکش بم دھماکہ 30 ہلاک13 May, 2007 | آس پاس فلوجہ: خودکش حملہ، 20 ہلاک31 May, 2007 | آس پاس عراق: خودکش حملہ، 27 ہلاک06 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||