امریکہ فوج 2011 میں عراق سے واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکی فوج 2011 میں عراق سے نکل جائے گی۔ امریکی فوج کے عراق سے انخلاء سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے گئی ہے اور عراقی پارلیمنٹ کی منظور ی کے بعد یہ معاہدہ نافذ العمل ہو گا۔ اس معاہدے کی رو سے امریکی فوج دو ہزار نو تک عراق کے تمام شہریوں سے نکل جائے گی۔ ستائیس نکاتی معاہدے کی حتمی منظوری عراقی پارلیمنٹ نے دینی ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھوررلڈ کے مطابق عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا انحصار عراق میں امن عامہ کی صورتحال پر منحصر ہے۔ عراقی اہلکار محمد الحج حمود نے کہا ہے کہ امریکہ کی کچھ افواج دو ہزار گیارہ کے بعد بھی عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے عراق میں موجود رہ سکتی ہیں۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات ابھی طے کی جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: خودکش حملہ، اٹھارہ ہلاک15 August, 2008 | آس پاس الصدر مزاحمت روکنے پر رضامند 08 August, 2008 | آس پاس مزاحمت کاروں کے خلاف بڑی کارروائی29 July, 2008 | آس پاس عراق دھماکوں میں پچاس ہلاک28 July, 2008 | آس پاس عراق میں خودکش حملے 19 ہلاک28 July, 2008 | آس پاس خود کش حملے، پینتیس ہلاک15 July, 2008 | آس پاس یو اے ای نےعراقی قرضےمعاف07 July, 2008 | آس پاس عراق: فوجی انخلاء کا فیصلہ متوقع10 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||