BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 July, 2008, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیل کی قیمتیں نئی بلندی پر
تیل
گزشتہ برس خام تیل کی قیمتوں ميں دو گنا اضافہ ہوا ہے
تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے سنگا پور میں کاروبار کے دوران تیل کی قیمت 145 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ جو تیل کی قیمتوں کا اجیک نیا ریکارڈ ہے۔

ایشیائي بازار میں لندن برنٹ خام تیل کی قیمتوں ميں 08ء2 ڈالر کا جبکہ لائٹ سویٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے خام تیل کی قیمتیں بالترتیب 34ء146 اور 22ء145 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔

یہ اضافہ لندن اور نیویارک کے بازاروں میں اضافے کے بعد ہواہے کیوں کہ گزشتہ ہفتہ امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے تیل کے سٹاک میں اندازے سے زیادہ کمی آئي ہے۔

گزشتہ برس خام تیل کی قیمتوں ميں دو گنا اضافہ ہوا ہے ۔2008 کے اوائل سے اب تک تیل کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا گیا ہے۔

امریکی ڈالر کا کمزور پڑنا اور تیل کی مانگ میں اضافہ کے علاوہ مشرق وسطی اور افریقہ میں سپلائي سے متعلق رکاوٹوں کےخدشات تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات رہی ہیں۔

موجودہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتا ٹکراؤ بتائی جا رہی ہے۔

سپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں عالمی پیٹرولیم کانگریس کے مواقع پر اجلاس کے باہر ایران کے وزیر خارجہ غلام حسین نظری نے کہا کہ ایران اپنے اوپر ہونے والے کسی بھی قسم کے ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔

اعلی اہلکار میڈریڈ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر قابو پانے اور طویل مدتی سپلائی کو یقینی بنانے پر غور کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد