شمالی کوریا: ایٹمی تفصیلات فراہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سفارتکاروں کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی پروگرام کی تفصیلات چین کو فراہم کر دی ہیں۔ چھ ماہ تاخیر سے فراہم کی جانے والی یہ تفصیلات شمالی کوریا میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں ہیں۔ لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ توقع نہیں ہے کہ ان تفصیلات میں ایٹمی ہتھیاروں اور اس یورینیم کی تفصیلات بھی ہوں گی جو مبینہ طور پر الگ سے افزودہ کیا جاتا ہے۔ صدر بش نے شمالی کوریا کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ کوئی انہیں پیانگ یونگ کے بارے میں کوئی ’خوش فہمی‘ نہیں بلکہ ’انتہائی تشویش‘ ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ اگر تفصیلات مکمل ہوئیں تو وہ پینتالیس دن کے اندر کانگریس سے کہیں کہ اس کیمونسٹ ملک کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں کی امریکی فہرست سے خارج کر دیا جائے۔ تفصیلات کی یہ فراہمی ان عالمی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ہونے پر سفارتی اور اقتصادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ تاہم شمالی کوریا نے ان تفصیلات کی فراہمی میں چھ ماہ کی تاخیر کر دی ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ یومیونگ ہوان نے کہا ہے کہ ان تفصیلات میں پیانگ یونگ کے ایٹمی ہتھیاروں کی تفصیل شامل نہ ہونا ’انتہائی افسوسناک‘ ہو گا۔ ایٹمی تفصیلات کی فراہمی کی خبر چین اور شمالی کوریا کے وزرائے خارجہ کے ذرائع سے ملی ہے۔ شمالی کوریا نے جمعہ کو ایک سینئر امریکی سفارتکار اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پیانگ یونگ کے ایٹمی ری ایکٹر کے کولنگ ٹاور کو مسمار کیے جانے کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ٹاور کی مسماری عالمی پیشکش کو قبول کرنے کا عملی اظہار ہے۔ |
اسی بارے میں شام، شمالی کوریا کاایٹمی تعاون 24 April, 2008 | آس پاس امریکی اہلکار شمالی کوریا میں 22 April, 2008 | آس پاس ایٹمی ڈیڈلائن پر شمالی کوریا متفق04 October, 2007 | آس پاس شمالی کوریا، سینکڑوں ہلاک14 August, 2007 | آس پاس شمالی کوریا نے ری ایکٹر بند کردیا14 July, 2007 | آس پاس یو این: شمالی کوریا مشن پر آمادہ09 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||