BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شام، شمالی کوریا کاایٹمی تعاون
سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل مائیکل ہیڈن
سی آئی اے کے سربراہ مائیکل ہیڈن آج اس ثبوت کے حوالے سے کانگریس کوجلد آگاہ کریں گے
امریکی حکام نے کہا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ شمالی کوریا نے یورینیئم کی افزودگی کے لیے شام کو ری ایکٹر بنانے میں مدد فراہم کی تھی۔

سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائیکل ہیڈن آج اس ثبوت کے حوالے سے کانگریس کوجلد آگاہ کریں گے۔

شام اپنے ملک میں جوہری ہتھیار بنانے کے پروگرام اور اس حوالے سے شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ایٹمی تعاون کی فراہمی کے الزامات کی کئی مرتبہ تردید کرچکاہے۔

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ’بظاہر یہ ثبوت ایک ویڈیو ٹیپ پر مشتمل ہے جو کہ اسرائیل سے حاصل کی گئی ہے جس میں شمالی کوریا کے چند شہریوں کو شام کی ایک عمارت میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ شمالی کوریا کے یونگ بیان نیوکلیر ری ایکٹر سے بہت ملتا جلتا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل نے شامی فوج کے ایک تعمیراتی مرکز پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا تھا جس کے بارے میں یہ اطلاعات تھیں کہ یہاں ایک نیوکلئیر ری ایکٹر تعمیر کیا جا رہا تھا۔

اسرائیل گزشتہ سال کے اواخر میں اس حملے کی تصدیق کرچکا ہے کہ اس نےشام کی ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا تھا۔

اس حملے کے لیے شام نے اسرائیل پر الزام لگایا تھا لیکن ابتدا میں اسرائیلی حکام نے کچھ کہنے سے انکار کر دیا تھا اور اسرائیلی فوج کے سنسر نے اس بارے میں اطلاعات کی فراہمی پر پابندی عائد کردی تھی۔

جبکہ بعض امریکی اہلکارں نے اسرائیلی حملے کا تعلق شام اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی تعاون سے بتایا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد