اسرائیل نے شام پر حملہ کیا: امریکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیاروں نے گزشتہ ہفتے شام پر ایک فضائی حملہ کیا ہے۔ تاہم اس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس مبینہ حملے کے ہدف کے بارے میں اسے معلومات نہیں ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مذکورہ اہلکار نے اپنا نام صیغۂ راز میں رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ’میرا خیال ہے کہ شام کو خبردار کرنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنے سے باز رہے۔‘ شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارے جب شمال سے اس کی حدود میں داخل ہوئے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔ اسرائیل نے شام کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کا ہدف شام کے راستے لبنان میں حزب اللہ کے لیے جانے والی ایرانی اسلحے کی ایک کھیپ تھی۔ شام نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو اسرائیل کا ایک جارحانہ اقدام قرار دیا تھا۔
شام کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ اس کے فضائی دفاع کے نظام نے جب اسرائیلی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا تو اس وقت تک وہ ایک ویران علاقے میں کچھ بارود گرا چکے تھے۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیاروں کو شام کے فضائی دفاع کے نظام نے ترکی کی سرحد کے قریب تل الابید کے علاقے میں الجھا لیا تھا۔ |
اسی بارے میں اسلحہ سمگلنگ، یو این کی تشویش12 June, 2007 | آس پاس مصر: امریکہ اور شام کے رابطے03 May, 2007 | آس پاس پلوسی کی صدر اسد سے ملاقات04 April, 2007 | آس پاس شام امن کی ثالثی کا خواہاں05 February, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||