BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 April, 2007, 04:31 GMT 09:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پلوسی کی صدر اسد سے ملاقات
شام پہنچنے سے قبل نینسی پلوسی نےصدر بشار الاسد سے ملاقات کی طرف اشارہ کیا تھا
امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی شام کے دارالحکومت دمشق میں صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے تاہم ابھی تک اس کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ان کے شام کے دورے پر وائٹ ہاؤس نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی سرکردہ رکن نینسی پلوسی نے وائٹ ہاؤس کی طرف سے ہونے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور لبنان کے معاملات کو حل کرنے کے لیے شام سے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر کا دمشق کے ہوائی اڈے پر شام کے وزیر خارجہ وليد المعلم نے استقبال کیا۔

صدر بشارالاسد اور نیسنی پلوسی نے ملاقات سے پہلے صدرارتی محل کے ایک حصے میں بیٹھ کر ذرائع ابلاغ کے فوٹوگرافروں کو تصویریں لینے کا موقع دیا۔

اس سے قبل نینسی پلوسی نے شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم اور نائب صدر فاروق الشرعہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

نینسی پلوسی نے شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم اور نائب صدر فاروق الشرعہ سے بھی ملاقاتیں کیں

صدر بش کی رپبلکن انتظامیہ نے سن دو ہزار پانچ میں لبنان میں رفیق الحریری کے قتل کے بعد سے شام کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

صدر بش نے کہا ہے کہ نینسی پلوسی کے دمشق کے دورے سے شام کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچے گا۔

صدر بش نے کہا کہ نینسی پلوسی کے دوران مذاکرات اور تصاویر اتراونے سے صدر بشر الاسد کی حکومت کو احساس ہوگا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تناہی کا شکار نہیں ہیں اور بین الاقوامی برادری کا حصہ ہیں جبکہ شام دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی ریاست ہے۔

شام پہنچنے سے قبل نینسی پلوسی نے رپبلکن پارٹی کے تین ارکان فرانک ولف، جو پٹس، اور رابرٹس ایڈرہالٹ کی اتوار کو صدر بشر الاسد سے ملاقات کی طرف اشارہ کیا۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کے ارکان کی صدر اسد سے ملاقات کےبارے میں وائٹ ہاؤس نے کچھ نہیں کہا۔

نینسی پلوسی نے صدر اسد سے ملاقات سے قبل سینٹ جان کے مقبرے کا دورہ کیا۔ نینسی پلوسی سر ایک سکارف میں ڈھانپے دمشق کے ایک بازار میں بھی گئیں جہاں انہوں نے مقامی افراد سے باتیں کئیں جنہوں نے انہیں خشک میوے بھی پیش کیئے۔

شام کے ذرائع ابلاغ امریکی سپیکر کے دورے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

دمشق سے شائع ہونے والے ایک اخِبار کے مطابق اس دورے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ارکانِ پارلیمنٹ اس بات سے آگاہ ہیں کہ امریکہ کی خطے میں پالیسی عراق میں جنگ اور شام سے تعلقات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اس میں بہتری آنی چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد