کانگرس کی نہیں مانوں گا: بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جارج بش نے واضح کیا ہے کہ وہ مزید بیس ہزار فوجی عراق بھیجنے کے راستے میں پیدا کی جانے والی امریکی کانگریس کی کسی بھی کوشش کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ صدر بش کو عراق پر اپنی نئی حکمت کے حوالے سے واشنگٹن میں کڑی مخالفت کا سامنا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کرنا ان کا منصب ہے اور اپنے کسی منصوبے پر نظرِ ثانی نہیں کریں گے۔ صدر بش نے اگمریکی افواج کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ، واشنگٹن کے بقول ایرانی مداخلت کے خطرے ہر ضروری اقدام کریں۔ صدر بش واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی اس خبر پر ردِ عرمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق میں موجود ایرانی سرگرموں کو ہلاک کرنے کی ہداگیت دی گئی ہے۔ صدر بش کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچانے یا بے گناہ شہریوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تو امریکی فوجیں اسے روک دیں گی۔
تاہم صدر بش نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے کہ اس طرح امریکی فوجیں ایران میں بھی داخل ہو سکتی ہیں۔ ان کہ کہنا ہے کہ بعص لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چونکہ باہر کے عناصر کو عراق میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے روک رہے ہیں اس لیے ہم اس کام کو سرحد پار بھی لے جا سکتے ہیں، یہ مفروضہ سرے سے صحیح نہیں ہے۔ صدر بش نے کہا ہے کہ ’ہمارا خیال ہے کہ ہم ایران سے اپنے مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کر سکتے ہیں اور ہم اس پر کام بھی کر رہے ہیں اور اس میں خاصی پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے، جو صدر بش کی عراق پالیسی پر شدید تنقید کرتی رہی ہیں، عراق کے اچانک دورے پر بغداد میں ہیں اور انہوں نے عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے مذاکرات بھی کیے ہیں جس کے بعد وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق نے نینسی پولسی کو یقین دلایا ہے کہ عراق سلامتی کے ان تمام فرائص کو سنبھالنے کے لیے تیار ہے جو اس وقت امریکی قیادت میں غیر عراقی افواج انجام دے رہی ہیں۔ نینسی پلوسی امریکی کانگریس میں حزب اختلاف یعنی ڈیموکریٹِک پارٹی کی سب سے اہم سیاستدان ہیں۔ ان دنوں کانگریس کے دونوں ایوانوں پر ڈیموکریٹِک پارٹی کا کنٹرول حاصل ہے۔ | اسی بارے میں امریکی ساکھ خراب سے خراب تر23 January, 2007 | آس پاس عراق: اٹھارہ امریکی فوجی ہلاک20 January, 2007 | آس پاس امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، 13 ہلاک20 January, 2007 | آس پاس امریکی منصوبے پر سعودی حمایت16 January, 2007 | آس پاس ایرانی قونصلیٹ پرامریکی حملہ11 January, 2007 | آس پاس عراق میں امریکی فوج میں اضافہ 10 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||