قتل جرائم پیشہ ’نیٹ ورک‘نے کیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے کہا ہے کہ دستیاب شہادتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حریری قتل کا ذمہ دار جرائم پیشہ افراد کا ایک ’نیٹ ورک‘ تھا۔ کمیشن کی جاری کردے رپورٹ میں اگرچہ کسی فرد کا نام نہیں لیا گیا لیکن تحقیقاروں نے قتل کے دمہ داروں کو ’حریری نیٹ ورک‘ کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نیٹ ورک لبنان میں ہونے والے دیگر حملوں میں بھی ملوث ہوث سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم حریری اور دیگر بائس افراد کو بیروت میں فرورح دو ہزار پانچ کو کیے جانے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ ہی کی تحقیقات کے بعد جاری کی جانے والی رپورٹوں میں حریری قتل میں شام اور لبنان کے خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے اشارے دیے جاتے رہے ہیں اگرچہ شام نے ہمیشہ نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہادتوں سے یہ ظاطر ہوتا ہے کہ یہ نیٹ ورک حریری کے قتل قبل مثجثد تھا اور حریری کی نقل و حرکت کی نگرانی کر رہا تھا۔ کہا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک حریری کے قتل کے بعد بھی کا کرتا رہا۔ لبانا میں یہ بحران اب بھی جاری ہے اور شام کے حامی اور مخالف دھڑوں کے مابین کشمکش کے باعث اب تک صدر کا انتخآب ممکن نہیں ہو سکا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے رفیق کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات کے بعد جاری کی جانے والی یہ دسویں رپورٹ ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستیاب شہادتوں کے پیش نظر اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ مختلف افراد پر مشتمل ایک ایسا گروہ تھا جو جرائم پیشہ تھا اور قتل کی وارداتیں کرتا تھا اور اس کا قتل تعلق ایسے دوسرے مقدمات سے بھی تھا جو کمیشن کے دائرۂ عمل میں آتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ اس گروہ یا نیٹ ورک کے سیاسی مقاصد بھی تھے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے خود کش حملہ کرنے والے اور قتل کی سازش کرنے والوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ اب ایک ایسا ٹریبونل بنا رہی ہے جس کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ وہ رفیق حریری کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد پر مقدمہ چلائے گا۔ لبنان میں شام مخالف اور شام کے حامی حلقوں کی جانب سے رپورٹ کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ تین سے چھ ماہ کے اندر ایک ایسی عدالت تشکیل دے دی جائے گی جو مبینہ قاتلوں اور سازش کرنے والوں پر مقدمہ چلا سکے گی۔ |
اسی بارے میں حریری ٹربونل پر شام کی مذمت31 May, 2007 | آس پاس حریری قتل: مقدمہ کےلیےعالمی عدالت30 May, 2007 | آس پاس لبنان: رفیق حریری ٹریبونل کی توثیق14 November, 2006 | آس پاس حریری کو خود کش بمبار نے ہلاک کیا26 September, 2006 | آس پاس حریری قتل: تحقیقی سربراہ نامزد12 January, 2006 | آس پاس ’الاسد نے حریری کو دھمکی دی‘30 December, 2005 | آس پاس حریری تحقیقات میں پورا تعاون: شام29 December, 2005 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||