حریری تحقیقات میں پورا تعاون: شام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شام کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات میں ان کا ملک اقوام متحدہ کے نئے تفتیش کار کے ساتھ پورا تعاون کرے گا۔ وزیر خارجہ فاروق الشرع کا کہنا تھا کہ حریری قتل میں اقوام متحدہ کے نئے تفتیش کار کے ساتھ تعاون کے لیے شام نے ایک پروٹوکول کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت مکمل تعاون دیا جاسکے۔ ان کے مطابق اس پروٹوکول میں تعاون کے تمام ضوابط درج ہونے چاہئے۔ شامی وزیر خارجہ نے پروٹوکول کا مطالبہ اس وقت کیا جب اقوام متحدہ نے حریری قتل کی تفتیش کے لیے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوٹر سرجی برامیرٹس کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ سرجی برامیرٹس ہیگ میں جرائم کی عالمی عدالت میں ڈِپٹی پراسیکیوٹر ہیں۔ وہ حریری قتل کیس میں آگے کی تفتیش کریں گے۔ رفیق حریری کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک کار بم دھماکے میں اڑا دیا گیا تھا۔ امریکہ سمیت مغربی ممالک اس کے لیے شام کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں کیوں کہ اس کا اثرو رسوخ لبنان میں عشروں سے رہا ہے۔ اب تک اس کیس کی تفتیش جرمنی سے تعلق رکھنے والے ڈیٹلیو مہلِس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حریری کی ہلاکت میں شام اور لبنان کی انٹیلیجنس کے اہلکاروں کا ہاتھ ہے۔ شام نے حریری قتل میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ | اسی بارے میں حریری کا قتل، شام پر شک21 October, 2005 | آس پاس ’تفتیشی رپورٹ پر کارروائی کی جائے‘22 October, 2005 | آس پاس شام پر پابندیاں لگ سکتی ہیں31 October, 2005 | آس پاس شام شرائط ختم کرے: امریکہ11 November, 2005 | آس پاس بیروت: شام مخالف رکن ہلاک 12 December, 2005 | آس پاس حریری قتل رپورٹ: شام پر پھر الزام 12 December, 2005 | آس پاس لبنان میں سیاسی بحران سنگین 13 December, 2005 | آس پاس اقوام متحدہ: حریری رپورٹ پر بحث 13 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||