BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 November, 2005, 09:31 GMT 14:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شام شرائط ختم کرے: امریکہ
بشرالاسد
شام کچھ بھی کر لے اس پر الزام لگایا جائےگا اس نے تعاون نہیں کیا: بشرالاسد
امریکہ نے شام پر زور دیا ہے کہ وہ رفیق حریری کےقتل کی تفتیش کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے مکمل اور غیر مشروط تعاون کرے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ سابق لبنانی وزیر اعظم کے قتل کی تفتیش کرنے والے افسر کو بغیر کسی تاخیراور پیچیدگی کے ان چیزوں تک رسائی ہونا چاہیے جو انہیں درکار ہیں۔

شام کے اس بیان کے بعد کہ تفتیش سے اس کے قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، فرانس اور برطانیہ نے بھی اسی خیال کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم رفیق حریری کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں شام کے چھ اعلٰی عہدیداروں سے سوالات کرنا چاہتی ہے۔ تفتیشکار ڈیلٹِومہلِس جن افراد سےسوالات کرنا چاہتے ہیں ان میں صدر بشرالاسد کے بہنوئی بھی شامل ہیں۔

جمعرات کو ٹی وی پر ایک تقریر میں صدر بشرالاسد نے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ سے تعاون کرے گا کیونکہ شام ’ معصوم ہے اور سچ بولنا ہی اس کے مفاد میں ہے‘ تا ہم انہوں نےیہ بھی کہا اگر شام کو کسی قسم کا نقصان پہنچتا ہے تو یہ تعاون ختم بھی ختم ہو سکتا ہے۔ صدر بشرالاسد نے مزید کہا کہ شام جو بھی کر لے اس پر الزام لگایا جائےگا اس نے تعاون نہیں کیا۔

عرب امور کے بارے میں بی بی سی کےماہر کا خیال ہے صدر بشر الاسد کے سخت الفاظ کا مطلب یہ ہے شام کی طرف سے تعاون اتنا غیر مشروط نہیں ہوگا جتنا اقوام متحدہ چاہتی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ایڈم ایرلی نے کہا کہ ’ اگر ڈیلٹِومہلِس کو کچھ درکا ر ہے تو وہ انہیں بغیر کسی تاخیر اور پیچیدگی کے دستیاب ہونا چاہیے۔‘

ڈپٹی ترجمان نے اس سلسے میں سیکورٹی کونسل کی قراداد کا حوالہ بھی دیا۔ان کے مطابق یہ قرارداد ’شام سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے تفتیشی کمیشن کو ان افراد تک مکمل رسائی دے جس کی وہ درخواست کر رہا ہے۔‘

شام کو پندرہ دسمبر تک سیکورٹی کونسل کی قرار داد پر عمل کرنا ہے ورنہ اس کو مزید اقدامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
حریری کا قتل، شام پر شک
21 October, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد