BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 May, 2007, 22:25 GMT 03:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حریری قتل: مقدمہ کےلیےعالمی عدالت
مقتول رفیق حریری کا پوسٹر
رفیق حریری کے قتل کے بعد زبردست مظاہروں کے نتیجے میں شام کو لبنان سے اپنی فوج واپس بلانا پڑی تھی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان کےسابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد پر مقدمہ چلانے کے لیئے خصوصی ٹربیونل کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔

شام نے قرارداد پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے جس سے لبنان مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔

جبکہ رفیق حریری کے بیٹے سعد حریری نے سلامتی کونسل کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

سلامتی کونسل کے دس اراکین نے مغربی ممالک کی پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس، چین، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور قطر نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

لبنان کے پاس دس جون تک کا وقت ہے کہ وہ اس تجویز کی توثیق کرے، بصورت دیگر سلامتی کونسل اپنے طور پر ٹرائبیونل بنائے گی جیسا کہ اس قبل اس نے روانڈا اور سابق یوگوسلایہ کے معاملے میں کیا تھا۔

لبنان کے وزیراعظم فواد سینیورا بین الاقوامی ٹرائبیونل کے حق میں ہیں جبکہ حزب اختلاف کی شام نواز اکثریت ایسی کسی عدالت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو سال قبل بیروت میں ہونے والے ایک ٹرک بم حملے میں رفیق حریری کے علاوہ بائس دوسرے افراد بھی ہلاک ہوئے تھے اور اس میں ملوث ہونے کے شبہے میں چار شام نواز فوجی جرنیل ایک سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ہیں۔

شام کے سابق نائب صدر عبدالحلیم خدام نے دسمبر دو ہزار پانچ میں کہا تھا کہ صدر بشار الاسد نے رفیق حریری کو فروری میں ان کے قتل سے چند ماہ قبل دھمکیاں دی تھیں۔ شام اس امر کی تردید کرتا ہے۔

رفیق حریری نئی تحقیقاتی رپورٹ
حریری کو خود کش بمبار نے ہلاک کیا
قتل کیے گے لبنان کے وزیرِ اعظم رفیق ہراریلبنان انتخابات میں تناؤ
لبنان انتخابات: اکثریت کس کی؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد