لبنان: ٹربیونل کی تجویز مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے صدر ایملی لاہود نے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کے سلسلے میں مشکوک افراد کے خلاف ٹربیونل قائم کرنے کی کابینہ کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ شام نواز صدر کا کہنا ہے کہ کابینہ اپنے آئینی اختیارات اس وقت کھو چکی ہے جب اس نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے تحت رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے ٹربیونل کے قیام کے منصوبے کی توثیق کی تھی۔ گزشتہ ماہ چھ شیعہ وزیروں اور ان کے اتحادیوں کے استعفی کے بعد سے لاہود موجودہ کابینہ کو غیر آئینی قرار دے چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک حالیہ انکوائری رپورٹ میں رفیق حریری کے قتل کے سلسلے میں شام کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ شام نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل ایملی لاہود کہہ چکے تھے کہ وہ کابینہ کی جانب سے منظور کردہ ٹربیونل کے قیام کی تجویز کو مسترد کردیں گے۔ سنیچر کو صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ٹربیونل کے قیام کا مسودہ کابینہ کو یہ کہہ کر واپس کردیا ہے کہ ایک آئینی اور قانونی کابینہ کی تشکیل کے بعد ہی اس منصوبے پر غور کیا جائے گا۔ صدر اس منصوبے کے مسودے پر دستخط نہیں بھی کرتے ہیں تو بھی توقع ہے کہ وزیراعظم فواد سینیورا کی کابینہ اسے پارلیمان سے منظور کروا لے گی۔
لبنانی کابینہ نے گزشتہ ماہ رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک ٹربیونل کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ مستعفی ہونے والے چھ وزراء کو واپس لانے کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت کی ناکامی کے بعد کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں شام نواز اور حزب اللہ کے حامی مستعفی چھ وزراء موجود نہیں تھے۔ اس ہنگامی اجلاس سے قبل وزیراعظم فواد سینیورا نے یہ عندیہ دیا تھا کہ چھ مستفعی وزراء کی شرکت تک یہ اجلاس ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ماہ وزیر صنعت پیئر الجمیل کی ہلاکت کے بعد سے لبنانی کابینہ اور حزب اللہ کے درمیان تناؤ میں شدت آگئی تھی۔ ایک ہفتے سے حزب اللہ کے کارکنوں نے بیروت کے مرکزی حصے میں واقع اہم سرکاری عمارتوں کا گھیراؤ کیا ہوا ہے اور وہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں لبنان: بیار الجمیل کے قتل پر سوگ22 November, 2006 | آس پاس ’لبنانی حکومت مستعفی ہو جائے‘01 December, 2006 | آس پاس لبنان کی مدد کریں گے: بش22 November, 2006 | آس پاس لبنانی وزیراعظم کےخلاف مظاہرہ01 December, 2006 | آس پاس لبنان بحران کے لیے عرب سفارتکاری02 December, 2006 | آس پاس شام مخالف لبنانی رہنما ہلاک21 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||