BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 November, 2006, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان کی مدد کریں گے: بش
صدر بش نے وزیر اعظم فواد سینورا کو فون کیا تھا
صدر جارج بش نے لبنانی وزیر اعظم فواد سنیورا سے وعدہ کیا ہے کہ امریکہ لبنان کو ایران اور شام کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے نجات حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔

لبنان میں شام مخالف عیسائی رہنما اور لبنانی کابینہ کے رکن پیئر الجمیل کے قتل کے بعد امریکہ صدر جارج بش لبنانی وزیر اعظم سے بات کر رہے تھے جس میں انہوں ایران اور شام کے بڑھتے ہوئے اثر کے خلاف مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان کے مطابق صدر بش نے لبنانی وزیر اعظم سے بات چیت میں لبنانی عوام اور حکومت کی مدد جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

لبنانی میں پیئر الجمیل کے قتل کے بعد بہت سے لوگوں نے شام کی طرف انگلیاں اٹھائی ہیں لیکن شام کی حکومت ان الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔

لبنان میں پیئر الجمیل کے آبائی قصبے بکفیہ میں ان کے حمائیتوں کی ایک بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور اس موقعے پر چرچ کی گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔

پیئرالجمیل کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔ پیئر جمائل گزشتہ دو سال میں لبنان میں ہلاک ہونے والے چھٹے شام مخالف سیاست دان تھے۔

اسی بارے میں
سیاسی قتل پر لبنان سوگوار
22 November, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد