لبنان: بیار الجمیل کے قتل پر سوگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں سیاسی رہنما بیار امین الجمیل کے قتل پر تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ الجمیل کو منگل کے روز بیروت میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔ چونتیس سالہ الجمیل کو عیسائی آبادی والے علاقے میں ان کی کار میں گولیاں ماری گئی تھیں۔ لبنان میں شام مخالف اتحاد کے سربراہ رفیق حریری نے اس قتل کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن شام نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ عالمی رہنماؤں نے لبنانی سیاستدان کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے الجمیل کو محب وطن اور لبنانی کی سیاسی خود مختاری اور آزادی کی علامت قرار دیا۔ سلامتی کونسل نے کہا کہ لبنان میں سیاسی لوگوں کو قتل کرنے اور دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکہ کے صدر جارج بُش نے بھی اس واقعے کو عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے لبنان کی حکومت کا حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام اور ایران کی طرف سے عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کو روکنے میں اس کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل نے کہا کہ الجمیل کا قتل علاقے میں شدت پسندوں کے اثر و رسوخ کا ایک اور ثبوت ہے۔ اردن اور مِصر نے لبنانیوں کو متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ | اسی بارے میں شام مخالف لبنانی رہنما ہلاک21 November, 2006 | آس پاس لبنان: رفیق حریری ٹریبونل کی توثیق14 November, 2006 | آس پاس لبنان سے اسرائیلی انخلاء مکمل01 October, 2006 | آس پاس لبنان میں ایک اور پراسرار دھماکہ05 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||