شام مخالف لبنانی رہنما ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے وزیرِ صنعت اور میرو نائٹ کرسچن رہنما پيار الجميل کو بیروت میں قتل کر دیا گیا ہے۔ جمیل سرکردہ شام مخالف رہنما تھے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق انہیں شہر کے عیسائی اکثریت کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا ہے جب لبنانی سیاست کو چھ وزراء کے استعفوں کے بعد مشکلات کا سامنا ہے۔ چھ کے چھ وزراء شام کے حمایتی تصور کیے جاتے ہیں۔ پیار جمیل سابق صدر امین کے بیٹے اور فلانگ پارٹی کے رکن تھے۔ گزشتہ برس ایک کار بم دھماکے میں سابق وزیراعظم رفیق حریری کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے سعد حریری نے جمیل کی موت کا ذمہ دار شام کی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ | اسی بارے میں بیروت پر بمباری، متعدد ہلاک07 August, 2006 | آس پاس بیروت، طائر پر اسرائیلی حملے اور جھڑپ 05 August, 2006 | آس پاس بیروت ہوائی اڈے پر اسرائیل کا حملہ13 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||