حریری ٹربونل پر شام کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شام نے لبنان کےسابق وزیر اعظم کے مقدمۂ قتل کی سماعت کے لیے عالمی ٹربونل کے قیام کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حریری کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد پر مقدمہ چلانے کے لیئے خصوصی ٹربونل کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔ شام نے قرارداد پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے جس سے لبنان مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ جبکہ رفیق حریری کے بیٹے سعد حریری نے سلامتی کونسل کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ سلامتی کونسل کے دس اراکین نے مغربی ممالک کی پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس، چین، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا اور قطر نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ لبنان کے پاس دس جون تک کا وقت ہے کہ وہ اس تجویز کی توثیق کرے، بصورت دیگر سلامتی کونسل اپنے طور پر ٹربونل بنائے گی جیسا کہ اس قبل اس نے روانڈا اور سابق یوگوسلایہ کے معاملے میں کیا تھا۔ لبنان کے وزیراعظم فواد سینیورا بین الاقوامی ٹربونل کے حق میں ہیں جبکہ حزب اختلاف کی شام نواز اکثریت ایسی کسی عدالت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ یاد رہے کہ دو سال قبل بیروت میں ہونے والے ایک ٹرک بم حملے میں رفیق حریری کے علاوہ بائیس دوسرے افراد بھی ہلاک ہوئے تھے اور اس میں ملوث ہونے کے شبہے میں چار شام نواز فوجی جرنیل ایک سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ہیں۔ شام کے سابق نائب صدر عبدالحلیم خدام نے دسمبر دو ہزار پانچ میں کہا تھا کہ صدر بشار الاسد نے رفیق حریری کو فروری میں ان کے قتل سے چند ماہ قبل دھمکیاں دی تھیں۔ شام اس امر کی تردید کرتا ہے۔ |
اسی بارے میں پلوسی کی صدر اسد سے ملاقات04 April, 2007 | آس پاس امن اجلاس: امریکہ، شام ایران اکٹھے10 March, 2007 | آس پاس لبنان: ٹربیونل کی تجویز مسترد10 December, 2006 | آس پاس لبنان بحران کے لیے عرب سفارتکاری03 December, 2006 | آس پاس لبنان: رفیق حریری ٹریبونل کی توثیق14 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||