حریری قتل: تحقیقی سربراہ نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے باضابطہ طور پر نئے سربراہ کو نامزد کر دیا ہے۔ رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوٹر سرگئی برامیارٹز اب جرمنی کے مجسٹریٹ دیلٹیو مخائز کی جگہ لیں گے جنہوں نے رفیق حریری کے قتل کا زیادہ تر الزام شام کی حکومت پر ڈالا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ کوڈولیزا رائس نے اس معاملے کو سلامتی کونسل میں لے جانے کی دھمکی دی ہے ۔ نئے پروسیکیوٹر گزشتہ ماہ اس وقت اس معاملے سے الگ ہوگئے تھے جب تحقیقات کا دائرہِ کار پہلے سے طے شدہ مدت یعنی چھ ماہ سے بڑھا دیا گیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی ایک قرارداد میں یہ دھمکی موجود ہے کہ اگر شام رفیق حریری کے قتل کے سلسلے میں اقوامِ متحدہ کی انکوائری سے مکمل تعاون نہیں کرتا تو شام کے خلاف مزید کارروائی ہو سکتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے پروسیکیوٹر اپنے نئے عہدے کو سنبھالنے کے لیے جتنی جلد ممکن ہو سکا بیروت روانہ ہو جائیں گے۔ اقوامِ متحدہ شام کی حکومت سے تفتیش کا دائرہِ کار بڑھا کر اس بات تک لے جائے گا کہ رفیق حریری کے قتل کے بعد لبنان میں حزبِ اختلاف کے دوسرے رہنماؤں پر جو حملے ہوئے ہیں ان کو بھی انکوائری میں شامل کیا جائے۔ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||