اٹارنی جنرل کا کانگریس کو انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے اٹارنی جنرل میچل مکیسی نے سی آئی اے کی طرف سے دہشت گردی کے ملزمان سے تفتیش کے دوران تشدد کی ویڈیو ٹیپ تلف کرنے کی سرکاری تحقیقات کی تفصیلات سے کانگریس کو آگاہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مکیسی نے کہا کہ یہ تفصیلات فراہم کیے جانے سے یہ تاثر ملےگا کہ قانون نافذ کرن کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر سیاسی دباؤ اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ان ویڈیوز میں تفتیش کے دوران متنازعہ ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جن میں ’واٹر بورڈنگ‘ کا طریقہ بھی شامل ہے جس میں ملزم کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسے ڈبویا جا رہا ہو۔ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ملزمان پر تشدد کرنے سے انکار کرتی ہے۔ دریں اثناء حکمران رپبلکن جماعت کے ارکان نے سی آئی اے کے تفتیش کے طریقے کار پر مختلف پابندیاں لگانے کے ایک بل کی مخالفت کر دی ہے۔ | اسی بارے میں ٹیپ ضائع کرنے پر پیشی12 December, 2007 | آس پاس سی آئی اے جیلوں کی’تصدیق‘08 June, 2007 | آس پاس ’پانی میں ڈبونے کا حربہ کارگر تھا‘11 December, 2007 | آس پاس تفتیشی ٹیپ ضائع کرنے کا اعتراف07 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||