BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سی آئی اے جیلوں کی’تصدیق‘
سی آئی اے کی جیلیں
پولینڈ میں بھی سی آئی اے کی خفیہ پروازیں اترتی رہی ہیں
سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں گرفتار ہونے والوں کی تفتیش کرنے کے لیے پولینڈ اور رومانیہ میں خفیہ عقوبت خانے قائم کر رکھے تھے۔

سوئٹزر لینڈ کے سینیٹر ڈک مارٹی یورپ کے انسانی گروہوں کی طرف سے سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی تحقیقات کرتے رہے ہیں۔

مارٹی نے اپنی رپورٹ نے کہا ہے کہ یورپ اور خاص طور پر رومانیہ اور پولینڈ میں سن دو ہزار تین اور سن دو ہزار پانچ تک سی آئی اے کے خفیہ قید خانے موجود نہیں تھے۔

ان دونوں ملکوں کی حکومت نے اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے یورپی ملکوں نے قومی مفاد کے نام پر ان کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں روڑے اٹکانے شروع کر دیئے۔

یہ رپورٹ ایک ایسے مرحلے میں سامنے آئی ہے جب اٹلی میں سی آئی اے کی ان کارروائیوں پر مقدمہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس مقدمے میں سی آئی اے کے پچیس اہلکار اور امریکی فضائیہ کے ایک کرنل پر ان کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد