BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 June, 2007, 03:47 GMT 08:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سی آئی اے اغوا، اٹلی میں سماعت
ابو عمر کو اٹلی سے اغوا کیا گیا
اٹلی کی ایک عدالت جمعہ کو سی آئی اے کے ذریعے اغوا کیے جانے والے لوگوں کے معاملے کی سماعت شروع کرے گی۔ اس معاملے میں اس طرح کی یہ پہلی عدالتی کارروائی ہے۔

اس مقدمے میں چھبیس امریکی اور چھ اطالوی باشندوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اٹلی کے شہر میلان سے ایک مصری شہری حسن مصطفےٰ اسامہ نصر کو فروری 2003 میں اغوا کیا۔ انہیں ابو نصر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اسامہ نصر ایک مشتبہ شدت پسند ہیں لیکن اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے قوانین کے تحت امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے یا دیگر کسی اطالوی ایجنسی کو ان کا اغوا کرنا غیرقانونی تھا۔

انہیں اغوا کرکے غیرقانونی طور پر مصر لے جایا گیا جہاں ان پر تشدد کے الزامات ہیں۔ جن چھبیس امریکی شہریوں پر مقدمہ چلایا جارہا ہے وہ بیشتر سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں جو عدالت میں حاضر نہیں ہونگے۔

اٹلی نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ سماعت کے لیے ان امریکی شہریوں کی اٹلی حوالگی کی درخواست کرے گی یا نہیں۔ اٹلی کا کہنا ہے کہ اس مقدمے سے سی آئی اے کے ساتھ تعلقات خراب ہونگے۔

اٹلی کی حکومت نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا ہے کہ وہ اس مقدمے کوخارج کردے ورنہ استغاثہ کی دستاویزات خفیہ معاملات کے قانون کی خلاف ورزی میں عدالت کو فراہم کرنی پڑیں گی۔

کنسٹیٹیوشن کورٹ اطالوی حکومت کی اس اپیل پر ستمبر میں فیصلہ سنائے گا۔ ایک سینیئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ اگر اٹلی چاہے بھی تو چھبیس امریکیوں کو اس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

حراست میں لیے جانے کے وقت اسامہ نصر پر الزام تھا کہ وہ اسلامی شدت پسندوں کی تقرری کرنے کا کام کررہے تھے۔ مصر لے جانے سے پہلے انہیں اٹلی اور جرمنی میں امریکی فوجی اڈوں پر لے جایاگیا۔

اسی بارے میں
مصر: مسلم مبلغ کی رہائی
12 February, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد