سی آئی اےایجنٹ، رہائی کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکومت نے کیوبا کے ایک جلا وطن شخص کو فوری طور پر رہا کرانے کے لیے ٹکساس کی ایک عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ ٹکساس میں وفاقی عدالت کے جج نے کیوبا کے جلا وطن شخص لوئس پوساڈا کیرلیس کو اس کے خلاف امیگریش قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدرہا کر دیا جائے۔ پوساڈا کیرلیس امریکہ خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ ہیں اور وہ کیوبا اور وینزویلہ میں انیس سو چھہتر میں ایک ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ ہوائی جہاز کی تباہی کے اس واقع میں ستر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پوساڈا اس ہوائی جہاز پر حملے میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار کرتے ہیں تاہم وہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار ہوئےتھے۔ واشنگٹن اس بات کی بھی کوشش کر رہا ہے کہ پوساڈا کو تیسرا ملک لینے پر تیار ہوجاے کیونکہ ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر پوساڈا کو کیوبا یا وینزویلا بھیجنے میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ | اسی بارے میں ’عراق حملے سے پہلےمبالغہ آرائی‘ 10 February, 2007 | پاکستان ’عراق حملے سے پہلےمبالغہ آرائی‘ 10 February, 2007 | پاکستان افغان قیدی پر تشدد ،امریکی کو قید14 February, 2007 | آس پاس خفیہ پروازیں: یورپی ملکوں کی مذمت14 February, 2007 | آس پاس سی آئی اے اہلکاروں کےخلاف مقدمہ16 February, 2007 | آس پاس سکوٹر لبی جھوٹ بولنے کا مرتکب06 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||