BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 August, 2007, 09:35 GMT 14:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی کوریا، سینکڑوں ہلاک
شمالی کوریا
جنگلات کی کٹائی سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوا ہے
شمالی کوریا میں شدید بارشوں کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ہزارہا ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں اور سیلاب سے کم سے کم تیس ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

ملک کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے کانگوان میں بیس ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ برس اگست میں بھی شمالی کوریا میں سیلاب سے تباہی ہوئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ سینکڑوں لوگ بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہو گئے ہیں تاہم ابھی تک ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے۔

پڑوسی جنوبی کوریا اور خوراک کے عالمی پروگرام نے شمالی کوریا کو امداد بھیجی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سات اگست سے جاری بارش سے ’شدید انسانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔‘

ملک بھر سے جمع کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ’ شدید بارشوں سے سینکڑوں لوگ ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں اور تیس ہزار مکانات تباہ ہو گئے ہیں جس سے تریسٹھ ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔‘

اس کے علاوہ آٹھ سو سرکاری عمارتیں، پانچ سو چالیس پُل اور کئی مقامات پر ریل کی پٹڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ’ اس نہ تھمنے والی بارش نے ملک کی مرکزی ریل کی پٹڑیوں، سڑکوں اور پلوں کے علاوہ بجلی کے نظام کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔‘

 کہا جا رہا ہے شمالی کوریا قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی اور نقصان کی تفصیلات کو چھُپا رہا ہے اور سیلاب سے پیدا ہونے والی مشکلات کی تصدیق نہیں کر رہا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوا ہے

کہا جا رہا ہے شمالی کوریا قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی اور نقصان کی تفصیلات کو چھُپا رہا ہے اور سیلاب سے پیاد ہونے والی مشکلات کی تصدیق نہیں کر رہا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

زیادہ سے زیادہ زمین کو زیر کاشت لا کر خوراک کی پیداوار میں اضافے کی غرض سے کسانوں نے پہاڑیوں اور جنگلات کو ختم کر دیا ہے جس سے زمین کے کٹاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شمالی کوریا اپنی آبادی کے لیے خوراک پیدا نہیں کر پا رہا ہے اور اسے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے مہیا کی جانے والی خوراک پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ انیس سو نوے کی دہائی میں پڑنے والے قحط سے وہاں تقریباً بیس لاکھ لوگ مر گئے تھے۔

یونگ بیانجوہری معائنہ کار
شمالی کوریا کے ایٹمی پلانٹ کا معائنہ جلد
تناؤ کی تاریخ
شمالی کوریا کے جوہری دھماکے سے پہلے کیا ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد