زِمبابوے: اپوزیشن رہنما وطن واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زِمبابوے میں اپوزیشن کے رہنما مورگن چنگرائی صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی پولِنگ میں شرکت کے لیے وطن واپس آگئے ہیں۔ سنیچر کے روز مورگن چنگرائی جنوبی افریقہ سے ایک طیارے کے ذریعے واپس دارالحکومت ہرارے پہنچے جہاں پولیس کی گاڑیاں ان کی سکیورٹی کے لیے موجود تھیں۔ جہانسبرگ میں بی بی سی کے نامہ نگار پیٹر بائلز کے مطابق مورگن چنگرائی ہرارے کے ہوائی اڈے سے سیدھی ایک نجی کلینِک میں جائیں گے جہاں وہ سیاسی تشدد کے شکار لوگوں سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران چنگرائی نے پڑوسی اور مغربی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران زِمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پر دباؤ ڈالنے کی اپیلیں کی ہیں۔ موومنٹ فار ڈیموکریٹِک چینج پارٹی کے رہنما مورگن چنگرائی انتخابات کے پہلے مرحلے میں رابرٹ موگابے سے زیادہ ووٹ حاصل کر چکے ہیں لیکن انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ ان کے ووٹوں کی تعداد اتنی نہیں جتنی صدر بننے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
ایک مرتبہ پہلے مورگن چنگرائی نے ایسی اطلاعات کے بعد کہ زمبابوے کی فوج انہیں قتل کرانے کی سازش کر رہی ہے، وطن واپسی کا پروگرام تبدیل کر دیا تھا۔ زمبابوے کی حکومت نے ایسی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ زمبابوے میں انتخابی کا دوسرا مرحلہ ستائیس جون کو ہونا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ سن 1980 سے برسرِ اقتدار صدر رابرٹ موگابے کی جماعت زانو پی ایف کے گروہوں نے ان ووٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جنہوں نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر موگابے کو ووٹ نہیں دیا۔ زمبابوے کی حکومت نے انسانی حقوق کے گروپوں کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ ایسےالزامات زمبابوے کی شہرت کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔ چوراسی سالہ صدر موگابے انیس سو اسی میں سفید فاموں سے آزادی کے وقت قومی رہنما بن کر ابھرے تھے لیکن پچھلے چند برسوں سے زمبابوے میں دنیا کا سب سے زیادہ افراطِ زر، ایندھن اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ | اسی بارے میں موگابے کو حکمران پارٹی کی حمایت05 April, 2008 | آس پاس صدر موگابے کے مستقبل پر غور 04 April, 2008 | آس پاس ’موگابے استعفٰی نہیں دیں گے‘04 April, 2008 | آس پاس زمبابوے: حزب اختلاف کی فتح03 April, 2008 | آس پاس موگابے دوسرے مرحلے کے لیے تیار03 April, 2008 | آس پاس صدر موگابے کی جماعت کو شکست02 April, 2008 | آس پاس موگابے سبکدوش نہیں ہو رہے02 April, 2008 | آس پاس زمبابوے: موگابے کو ہرانے کا دعویٰ31 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||