زمبابوے: موگابے کو ہرانے کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زمبابوے میں سنیچر کو ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے۔ زمبابوے کی اپوزیشن جماعت موومنٹ نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت نے رابرٹ موگابے کی جماعت کو ہرا دیا ہے۔ موومنٹ فار ڈیمو کریسی (ایم ڈی سی) کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے رہنما مورگن شھنگرائی نے ساٹھ فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ رابرٹ موگابے کو تیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔سرکاری نتائج میں ابھی تک دونوں جماعتوں کو بارہ پارلیمانی نشستیں ملی ہیں۔ مسٹر تندائی بیتی نے کہا ہے کہ نتائج میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔تندائی بیتی کا کہنا ہے کہ ایم سی ڈی نے 128 پارلیمانی نشستوں میں سے 96 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔مجموعی طور پر 210 انتخابی حلقے ہیں۔ مشرقی ہرارے میں وزیرِ انصاف پیٹرک چناماسا ہار گئے ہیں۔مقامی علاقوں کے نتائج سوموار کی صبح پولنگ سٹیشنوں کے باہر چسپاں کر دیےگئے ہیں۔ حکمران جماعت زانو پی ایف پارٹی کے برائٹ مٹونگا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی جماعت پارلیمان میں اپنی اکثریت برقرار رکھے گی اور رابرٹ موگابے دوبارہ منتخب ہوں گے۔ دارالحکومت ہرارے اور دوسرے علاقوں میں پولیس گشت کر رہی ہے اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ | اسی بارے میں حزبِ اختلاف کا برتری کا دعوی30 March, 2008 | آس پاس افریقہ یورپ کا ’تاریخی باب شروع‘09 December, 2007 | آس پاس دہشت گردی سے اکٹھے نمٹیں:ملکہ31 October, 2007 | آس پاس خوف کی سیاست سے بٹتی ہوئی دنیا23 May, 2007 | آس پاس مخالفت کے باوجود زمبابوے ووٹ لےگیا12 May, 2007 | آس پاس شھنگرائی انتہائی نگہداشت میں 14 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||