موگابے سبکدوش نہیں ہو رہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زمبابوے میں سنیچر کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ حزب اختلاف اور حزب اقتدار نے آپس میں خفیہ مفاہمت ہونے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ زمبابوے کے حزب اختلاف کے رہنماء مورگن شھنگرائی اور موگابے حکومت کے وزیر برائٹ موٹنگا نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ صدر رابرٹ موگابے ایک معاہدے کے نتیجے میں صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ مورگن شھنگرائی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی جماعت مؤمنٹ فار ڈیموکریٹک چینج نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے تاہم انہوں نے اپنے جیت کا اعلان کرنے سے انکار کیا۔ گزشتہ روز پورے ملک میں یہ افواہ گشت کرتی رہی کہ صدر روبرٹ مگابے ٹیلیویژن پر قوم سے خطاب کرکے یہ خبر دینے والے ہیں کہ وہ صدارت سے دست بردار ہورہے ہیں۔ زمبابوے کے نائب وزیر اطلاعات برائیٹ موٹنگا نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ یہ محض قیاس آرائی ہے بلکہ ایک گھناؤنی قیاس آرائی جس کی ہم تردید کرتے ہیں۔ کوئی بات چیت نہیں ہورہی صدر موگابے ٹیلیویژن پر آکر کوئی اعلان نہیں کرینگے کیونکہ اعلان کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں۔ انتخابات کے نتائیج کا اعلان صرف الیکشن کمیشن کرے گا اور جب یہ اعلان ہوجائے گا تو ہم دیکھیں گے کہ کیا کیا جائے۔‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||