BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 March, 2008, 04:00 GMT 09:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اردن و یمن سربراہ: شام جانے سے انکار
صدر بشر اور صدر قذافی
چار عرب ملکوں نے سربراہ کانفرنس میں کم درجے کی شرکت کا اعلان کیا ہے جب کے لبنان نے عدم شرکت کی بات کی ہے
مزید دو عرب ملکوں اردن اور یمن نے کہا ہے کہ ان کے سربراہ سنیچر کو شام میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اس سے پہلے مصر اور سعودی عرب اعلان کر چکے ہیں کہ کانفرنس میں ان کے سربراہ شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ ان کے قدرے کم درجے کے نمائندے آئیں گے۔

دریں اثنا لبنانی وزیراعظم فواد سینیورا نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھی شام میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ شام ان کے ملک میں جاری طویل سیاسی بحران کا ذمہ دار ہے۔

عرب سربراہوں کے نام ٹیلی ویژن سے جاری کیے جانے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ لبنان میں کئی ماہ سے ’صدارتی خلاء‘ ہے اور اس کی وجہ شامی مداخلت ہے۔

مسٹر سینیورا نے عرب سربراہوں سے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ عرب رہنما شام اور لبنان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔

لبنان میں نومبر کے بعد سے اب تک صدارتی عہدہ کے لیے پر انتخاب ممکن نہیں ہو سکا اور نامہ نگار اس کی وجہ سعودی عرب اور مصر کی حمایت رکھنے والے مغرب نواز حکومتی حلقوں اور شام اور ایران کی حمایت رکھنے والے حلقوں کے درمیان محاذ آرائی کو قرار دیتے ہیں۔

لبنان نے سنہری موقع کھو دیا
 لبنان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر کے بحران پر بات چیت اور اس کے کسی ممکنہ حل کا ایک سنہری موقع کھو دیا ہے
شام

شام نواز حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس سلسلے میں ہونے والی کسی بھی پیش رفت میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

لبنان وزیراعظم کے اعلان پر شامی حکومت نے کہا ہے کہ لبنان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر کے بحران پر بات چیت اور اس کے کسی ممکنہ حل کا ایک سنہری موقع کھو دیا ہے۔

اسی بارے میں
حریری کا قتل، شام پر شک
21 October, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد