BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 March, 2008, 01:06 GMT 06:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سربراہ کانفرنس: عربوں کے اختلافات
شاہ عبداللہ
شاہ عبداللہ کی جگہ سعودی عرب کانفرنس میں عرب لیگ میں اپنے نمائندے کو بھیجے گا
مصری صدر حسنی مبارک نے سنیچر سے شام میں شروع ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کی جگہ ان کا بینہ کا ایک جونئر وزیر مصر کے وفد کی قیادت کرے گا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں نمائندگی کے لیے شاہ عبداللہ کی جگہ عرب لیگ میں اپنے نمائندے کو بھیجے گا جب کہ لبنان نے سربراہ کانفرنس سے مکمل لاتعلقی کا فیصلہ کیا ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں تنازعات کو لبنان جاری بے چینی کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

ان نامہ نگاروں کے مطابق سعودی عرب اور مصر کی حمایت رکھنے والے مغرب نواز حکومتی حلقوں اور شام اور ایران کی حمایت رکھنے والے حلقوں کے درمیان محاذ آرائی کے نتیجے میں نومبر کے بعد سے اب تک لبنان میں صدر کا انتخاب نہیں ہو سکا۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مفاہمت میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

بی بی سی کے علاقائی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ شام کے مخالف اس معاملے کو عرب سربراہ کانفرنس کے میزبان کے لیے باعث شرمندگی بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

شام لبنانی وزیراعظم رفیق ہراری کے قتل کے بعد دو ہزار پانچ میں اپنی فوجوں کے لبنان سے انخلاء کے قبل کئی دہائیوں تک بالا دست فریق رہا ہے اگرچہ دمشق کا کہنا ہے کہ اس کا رفیق ہراری کے قتل سے کوئی تعلق نہیں۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ شام عرب سربراہ کانفرنس میں بھرپور نمائندگی کے جز وقتی فائدے پر لبنان میں اپنے اثر و نفوذ میں کمی کو قبول کرنے پر تیار نہیں۔

ابھی اردن نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کانفرنس میں کس سطح کی نمائندگی کرے گا۔

اسی بارے میں
حریری کا قتل، شام پر شک
21 October, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد