حریری: آزادانہ تفتیش کا مطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں پچھلے ماہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک آزادانہ بین الاقوامی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رفیق حریری گزشتہ ماہ بیروت میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں اس سلسلے میں لبنان کی طرف سے کی گئی تفتیش کو ناقص اور نا مکمل قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں جو آئر لینڈ کے نائب پولیس کمشنر، پیٹر فٹسجیرالڈ نے ترتیب دی ہے، رفیق حریری کی ہلاکت کے محرکات کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی گئی۔لیکن رپورٹ میں لبنان کی سیکورٹی فوجوں اور شام کی ملٹری انٹیلی جینس کو نامناسب حفاظتی اتنظامات کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ اس رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لبنان کے صدر ایمل لاہود نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ ’مناسب اقدامات کرے۔‘ تاہم اقوام متحدہ میں شام کے سفیر فیصل مکداد نے اِس رپورٹ کو جانب دارانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رپورٹ کے خالق مسٹر فٹسجیرالڈ بظاہر صرف ایسے عناصر سے ملے ہیں جو شام پر الزامات عائد کرنا چاہتے ہیں۔ شام نے پچھلے ماہ لبنان سے اپنی فوجیں مراحلہ وار طریقے سے واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||