BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فوج کے انخلاء کی یقین دہانی‘
لبنان سے روانگی پر شامی فوجیوں کو لوگ پھول پیش کر رہے ہیں
لبنان سے روانگی پر شامی فوجیوں کو لوگ پھول پیش کر رہے ہیں
مشرقِ وسطی میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہاہے کہ شام نے اقوام متحدہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اگلے ہفتے لبنان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے بارے میں نظام الاوقات فراہم کر دے گا۔

ٹریج رود لارسن نے یہ اعلان شام کے شمال میں شام کے صدر بشار الاسد سے ایک ملاقات کے بعد کیا۔

اس بیان میں ٹریج رود لارسن نے کہا کہ شام کے صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شام سے اپنی تمام فوج اور خفیہ اہلکاروں کو واپس بلا لیں گے۔

اقوام متحدہ نے شام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ لبنان سے اپنی چودہ ہزار فوج اور تمام خفیہ اہلکاروں کو فوری طور پر نکل لے۔

لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد سے یورپ کے علاوہ عرب ملکوں کی طرف سے بھی شام پر لبنان سے اپنی فوجیں نکالنے کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا تھا۔

News image
شامی فوج کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی واپس جاچکی ہے

لبنان کے حزب اختلاف کی جماعتوں نے رفیق حریری کے قتل کا ذمہ دار شام کو ٹھہرایا تھا جب کے شام اس الزام کی شدت سے تردید کر رہا ہے۔

ٹریج رود لارسن نے شام کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو شامی فوج کے انخلاء کے نظام الاوقات سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سے شام کی فوج کے لبنان سے انخلاء کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد کی یقین دہانی حوصلہ افزا ہے۔

انخلاء کے پہلے مرحلے میں مارچ کے آخر تک لبنان میں شام کی فوج اور خفیہ اہلکاروں اور ان کے ساز وسامان کو بقا کی وادی میں جمع کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ اگلے مرحلے میں شام کی تمام فوج، خفیہ اہلکاروں ان کے ساز وسامان اور ہتھیاروں کو لبنان سے نکال لیا جائے گا۔

News image
لبنان میں شام کے حق میں زبردست مظاہرہ ہوئے ہیں

تاہم دوسرے مرحلے کے لیے تاریخوں کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

دمشق میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد نے بظاہر لبنان سے شام کی فوجوں کے انخلاء کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔

یہ سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا شامی فوجوں کا انخلاء مئی میں لبنان میں ہونے والے انتخابات سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد