BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 November, 2006, 20:13 GMT 01:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قتل کا مقدمہ: عالمی ٹریبونل منظور
رفیق حریری
رفیق حریری کو گزشتہ سال ایک بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا
لبنانی کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کے منصوبے کو حتمی طور پر منظور کر لیا ہے۔

یہ منظوری کابینہ کے ان چھ شام حمایتی وزراء کی غیر موجودگی میں دی گئی جنہوں نے دو ہفتے قبل اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے تھے۔ ان وزراء کا تعلق حزب اللہ سے تھا۔

رات گئے تک جاری رہنے والے کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم فواد سینیورا نے مستعفی وزراء کو رضامند کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اجلاس کو دو دن تک ملتوی کرنے کی پیشکش بھی کی لیکن دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

اس کے علاوہ شام کے حمایتی پارلیمانی سپیکر نبیح بیری کی پارٹی کے وزراء بھی اجلاس میں شامل نہیں ہوئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں حکومت میں مزید اختیارات دیئے جائیں۔

سابق وزیرِ اعظم رفیق حریری کے قتل کے مقدمے کے لیے ایک بین الاقوامی ٹریبونل کی تشکیل کی تجویز ان کے قتل کی تحقیقات کرنے والی اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کی طرف سے دی گئی تھی۔

اقوامِ متحدہ کی کمیٹی نے رفیق حریری کے قتل میں شام کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا لیکن شام ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

کابینہ کی منظوری کی وجہ سے ملک میں شام حمایتی اور شام مخالف گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت آنے کا امکان ہے تاہم اجلاس کے بعد لبنان کے وزیرِ اطلاعات غازی اریدی نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد لبنان میں سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے نہ کہ آپس کے تنازعات کو ہوا دینا۔

کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیرِ اعظم فواد سنیورا نے بلوایا۔ حزب اللہ سمیت شام حمایتی رہنما کابینہ کے اس اجلاس کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں کیونکہ ان کے بقول اجلاس سے قبل لبنانی صدر سے اجازت نہیں لی گئی۔

اجلاس کو اس بنیاد پر بھی غیر آئینی قرار دیا گیا ہے کہ اس میں شیعہ آبادی کی ترجمانی بالکل نہیں تھی کیونکہ حزب اللہ کے چھ مستعفی وزراء اجلاس میں شامل ہونے پر رضامند نہیں ہوئے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد رفیق حریری کے قتل کے مقدمے کے لیے بین الاقوامی ٹریبونل کے منصوبے پر پارلیمانی سیشن میں رائے دہی کی جائے گی۔ اس طرح وزیرِ اعظم فوواد سینیورا کو ایک بار پھر مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا کیونکہ پارلیمانی اجلاس، پارلیمانی سپیکر ہی بلوا سکتا ہے۔ پارلیمانی سپیکر نبیح بیری نہ صرف شام کے حمایتی ہیں بلکہ ان کی پارٹی کے وزراء نے بھی آج کے اجلاس سے بائیکاٹ کیا تھا۔

اسی بارے میں
حریری کا قتل، شام پر شک
21 October, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد