عرب لیگ اجلاس، اہم رہنما غائب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب لیگ کا سربراہ اجلاس شام کے دارالحکومت دمشق میں شروع ہو گیا ہے تاہم کئی اہم عرب ممالک کے سربراہان اس اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ عرب لیگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے صدر بشرالاسد نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے عرب اور غیر عرب ممالک کی کوششوں میں شریک ہونے کو تیار ہے بشرطیکہ ان کوششوں کی بنیاد لبنانی عوام کا قومی اتفاقِ رائے ہو۔ مصر، سعودی عرب اور اردن ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اس دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے قدرے کم درجے کے نمائندوں پر مشتمل وفود بھیجے ہیں۔ یہ ممالک شام پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ لبنان میں جاری سیاسی بحران کا ذمہ دار ہے۔ لبنان نے بھی اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لبنانی وزیراعظم فواد سینیورا نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کو لبنان میں جاری طویل سیاسی بحران کا ذمہ دار گردانتے ہوئے عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ تاہم فواد سینیورا نے عرب سربراہوں سے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ عرب رہنما شام اور لبنان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔ لبنان وزیراعظم کے اعلان پر شامی حکومت نے کہا ہے کہ لبنان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر کے بحران پر بات چیت اور اس کے کسی ممکنہ حل کا ایک سنہری موقع کھو دیا ہے جبکہ شام کے وزیرِ خارجہ ولید معلم کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو اس اجلاس سے دور رکھ کر عربوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ لبنان میں نومبر کے بعد سے اب تک صدارتی عہدہ کے لیے پر انتخاب ممکن نہیں ہو سکا اور نامہ نگار اس کی وجہ سعودی عرب اور مصر کی حمایت رکھنے والے مغرب نواز حکومتی حلقوں اور شام اور ایران کی حمایت رکھنے والے حلقوں کے درمیان محاذ آرائی کو قرار دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں اردن و یمن سربراہ: شام جانے سے انکار29 March, 2008 | آس پاس قتل جرائم پیشہ ’نیٹ ورک‘نے کیا29 March, 2008 | آس پاس قتل کا مقدمہ: عالمی ٹریبونل منظور 25 November, 2006 | آس پاس شامی پارٹی نے ’غدار‘ کو نکال دیا02 January, 2006 | آس پاس ’خدام پر بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے‘01 January, 2006 | آس پاس حریری تحقیقات میں پورا تعاون: شام29 December, 2005 | آس پاس اقوام متحدہ: حریری رپورٹ پر بحث 13 December, 2005 | آس پاس لبنان میں سیاسی بحران سنگین 13 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||