BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 March, 2008, 02:38 GMT 07:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکمراں جماعت پر پابندی کا مطالبہ
اے کے جماعت کے حمایتی
اے کے پارٹی نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں 47 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے
ترکی میں ملک کی آئینی عدالت کے وکیل استغاثہ نے ایک مقدمے کے ذریعے عدالت حکمران جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکمران جماعت ترکی کے سیکولر نظام کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔

وکیل استغاثہ عبدالرحمٰن یالچنکایا نے مقدمے میں کہا ہے کہ حکمران جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی یا جماعت برائے عدل و ترقی کی سرگرمیاں ملک میں سیکولرزم کی مخالفت کا محور بن گئی ہیں۔

جمعے کی شام کیے گئے ایک حیران کن اعلان میں وکیل استغاثہ نے کہا کہ حکمران جماعت کی سرگرمیاں چھ ماہ سے زیرتفتیش تھیں۔

حجاب
ترکی میں حجاب کا تنازعہ طول پکڑتا جا رہا ہے

ترکی میں طالبات کو اسکارف پہننے کی اجازت دینے اور شراب کی فروخت محدود کرنے جیسے حکمران جماعت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ملکی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے وکیل استغاثہ نے جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کو کالعدم قرار دینے اور وزیراعظم رجب طیب اردوگان اور صدر عبداللہ گل سمیت ستر سرکردہ رہنماؤں پر پانچ برس تک کے لیے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکی میں اسلام پسندوں اور ملک کی شدید سیکولر اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ صدرعبداللہ گل اور وزیراعظم اردوگان دونوں ہی ملک کی پچھلی دو اسلام پسند جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں میں سے رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں پر سن نوے کی دہائی میں انہیں سیکولر ترکی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی سیاست کی خاطر جیل کی ہوا بھی کھائی ہے۔

لیکن اس مرتبہ آئینی عدالت کے سامنے یہ مطالبہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پچھلے ہی برس رجب طیب اردوگان کی حکومت بھاری اکثریت سے دوبارہ منتخب ہوئی ہے جس کے بعد عبداللہ گل بھی عہدۂ صدارت پر منتخب ہوئے تھے۔

ان حالات میں مبصرین یہ بھی خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس طرح کے قانونی چیلنج سے ملک کے لیے سیاسی عدم استحکام کا بھی شدید خطرہ ہے۔

خود حکمران جماعت نے خبردار کیا ہے کہ اس کا کوئی اسلامی ایجنڈا نہیں ہے اور مقدمے کا اصل ہدف ترک جمہوریت ہے ناکہ جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی۔

قرآن احادیث پر تحقیق
ترکی میں احادیث کی از سر نو تشریح کا کام
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد