BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 February, 2008, 00:31 GMT 05:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی حجاب:حتمی ووٹ کی منظوری
قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے ان خواتین کو تعلیم سے محروم رہنا پڑتا ہے جو حجاب پہنتی ہوں لہذا یہ غیر منصفانہ ہے
ترکی کی پارلیمان نے یونیورسٹیوں میں خواتین کے حجاب پہننے کی پابندی کے معاملے پرحتمی ووٹ کرانے کی حکومتی تجویز منظور کر لی ہے۔

ترکی کے اعلی تعلیمی اداروں میں خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے اور موجودہ حکومت اس قانون میں نرمی لانا چاہتی ہے۔

یونیورسٹیوں میں خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی انیس سو اسی میں فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد لگائی گئی تھی۔ اس پابندی کا مقصد ترکی میں سیکیولر اصولوں کو مستحکم کرنا تھا۔

تاہم اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے ان خواتین کو تعلیم سے محروم رہنا پڑتا ہے جو حجاب پہنتی ہوں لہذا یہ غیر منصفانہ ہے۔

بدھ کو ہونے والی ووٹنگ میں ایک سو تیرہ ووٹ تبدیلی کے خلاف جبکہ تین سو ستانوے اس کے حق میں پڑے۔ ہفتے کو اس سلسلے میں حتمی ووٹنگ ہوگی۔

ترک حکومت چاہتی ہے کہ خواتین کو سر پر سادے سا سکارف پہننے کی اجازت ہو لیکن بیتہشا کپڑے والے برقعے اور نقاب کی اجازت نہ دی جائے۔

اگر حکومت کو اپوزیشن کی ایک قوم پرست جماعت کی حمایت حاصل ہو تو اس کے پاس اتنے ووٹ ہیں کہ وہ اس پابندی میں یہ نرمی لا سکتی ہے۔

تاہم ترکی کی سیکیولر جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ اس ترمیم کے خلاف آئینی عدالت میں جائے گی۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد