مسلمان طالبہ نقاب کا مقدمہ ہار گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں ایک بارہ سالہ مُسلمان طالبہ سکول میں چہرے کو نقاب سے مکمل ڈھانپنے پر عائد پابندی کو خلافِ قانون قرار دلانے کی کوشش میں ناکام ہو گئی ہے۔ جج کو بتایا گیا تھا کہ اسی سکول میں مذکورہ طالبہ کی دو بہنیں بھی نقاب پہن کر تعلیم حاصل کرچکی ہیں اور انہیں تعلیم حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی تھی۔ لیکن بکمگھم شائر میں سکول کے اساتذہ نے طالبہ سے کہا کہ نقاب کی صورت میں ابلاغ اور تدریس میں مُشکل پیش آئے گی۔ بارہ سالہ طالبہ نے بکنگھم شائر سکول میں نقاب سے پورے چہرے کو ڈھانپنے پر عائد پابندی کو کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم جج نے سماعت کے بعد مقدمے کو خارج کر دیا۔ لڑکی کے وکیل اور والد کا کہنا ہے کہ نقاب پر پابندی ہر اسلامی اور انسانی حق کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے لڑکی اور ان کے خاندان والوں کو ’شدید مایوسی‘ ہوئی ہے۔ اب وکیل اس عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس کے لیے ایک الگ درخواست دائر کرنا ہو گی کیونکہ مذکورہ بالا عدالت نے فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت نہیں دی ہے۔ قانونی وجوہ کی بنا پر سکول اور لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی ہے کہ اب لڑکی کو گھر پر ہی تعلیم حاصل کرنا ہو گی۔کیونکہ سکول کی یونیفارم پر اس تنازعے کے بعد اس کے لیے سکول میں تعلیم حاصل کرنا دشوار ہو گا۔
اس سکول میں تیرہ سو طالب ِعلموں میں ایک سو بیس مُسلمان طالبات ہیں اور ان میں سے آدھی حجاب لیتی ہیں اور سکول میں حجاب لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ جسٹس سیلبر نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ان کا فیصلہ صرف اسی ایک معاملے تک محدود ہے اور اس فیصلے کا اس کوئی تعلق نہیں کہ سکولوں یا کہیں اور نقاب پہنے کی اجات ہونا چاہیے یا نہیں۔ ان کاب کہنا ہے کہ نقاب پر پابندی بعض عوامل کے پیش نظر ’متناسب‘ تھی۔ وزیرِ تعلیم انڈرو اڈوئن کا کہنا ہے کہ یونیفارم کے متعلق فیصلہ خُوش آئند ہے اور وہ اسے سراہتے ہیں اور اس سلسلے میں بچوں کے والدین سے مشورہ کرنا چاہیے۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر نے کورٹ کے فیصلے کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ اب ہم چاہتے ہیں کہ طالبہ کی حمایت حاصل کریں اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ پڑھنے کے لیے واپس سکول لوٹ آئے گی اور پھر سے تعلیم حاصل کرنا شروع کر دے گی۔ |
اسی بارے میں نقاب پوش: ڈرائیونگ لائیسنس منسوخ29.06.2002 | صفحۂ اول حجاب کی جیت15.05.2003 | صفحۂ اول حجاب حفاظت میں رخنہ 24.05.2003 | صفحۂ اول عراقی خواتین پر برقعہ کے لئے دباؤ13.06.2003 | صفحۂ اول مسلمانوں کی حجاب کے حق میں مہم12 July, 2004 | صفحۂ اول ’نقاب بہتر تعلقات کے درمیان حائل‘05 October, 2006 | صفحۂ اول بیان کے بعد نقاب کی مقبولیت میں اضافہ 05 November, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||