BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 October, 2006, 19:20 GMT 00:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نقاب بہتر تعلقات کے درمیان حائل‘
مسلم خاتون
چہرہ چھپانا خود کو علیحدہ اور مختلف دکھانے کا ایک نمایاں عمل ہے: جیک سٹرا
سابق برطانوی وزیر خارجہ اور دارالعوام کے قائد جیک سٹرا نے اپنے ایک مضمون میں مسلم خواتین کی طرف سے چہرے کو نقاب سے مکمل طور پر چھپانے کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے مختلف ’برطانوی کیمیونٹیز‘ کے درمیان بہتر اور مثبت تعلقات میں مشکل پیش آرہی ہے۔


اخبار ’لنکا شائر ایوننگ ٹیلی گراف ‘ میں جیک سٹرا لکھتے ہیں کہ چہرہ چھپانا ’خود کو علیحدہ اور مختلف دکھانے کا ایک نمایاں عمل ہے‘۔

وہ کہتے ہیں کہ خواتین جب انہیں دفتر میں ملنے آتی ہیں تو وہ انہیں نقاب اتارنے کا کہتے ہیں تاکہ ’واقعی منہ در منہ بات ہو سکے۔ میرے خدشات بے جا بھی ہوسکتے ہیں لیکن بہر حال یہ ایک مسئلہ ہے‘۔

جیک سٹرا بلیک برن کے علاقے سے منتخب ہوتے ہیں جہاں ایک چوتھائی آبادی مسلمان ہے۔ وہ لکھتے ہیں ’ فون کال اور خط کے مقابلے میں ایک ملاقات کی اہمیت یہ ہے کہ آپ مخاطب کو صرف سن نہیں رہے ہوتے بلکہ اسے دیکھ بھی رہے ہوتے ہیں کہ حقیقت میں وہ کہنا کیا چاہ رہا ہے‘۔

بعد میں بی بی سی ریڈیو لنکا شائر کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ (نقاب اوڑھنا) ایک مسئلہ ہے جس پر بات ہونی چاہیے، لوگوں کو چہروں سے ہی پہچانا جاتا اور ’اگر نقاب ہے تو آپ ایسا نہیں کر پاتے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بعض خواتین نقاب کیوں اوڑھتی ہیں۔ اپنے حلقے کی ایک خاتون کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بقول نقاب میں باہر نکلتے ہوئے وہ خود کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں۔

’لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ وہ خواتین جو نقاب پہنتی ہیں کیا وہ اس عمل کے سماجی تعلقات پر پڑھنے والے اثرات بارے سوچتی ہیں؟‘

جیک سٹرا 1997 سے لیکر 2005 تک برطانیہ کے وزیر خارجہ رہے، یہ وہ دور تھا جب عراق پر دباؤ ڈالا گیا اور پھر حملہ کیا گیا۔

اسی بارے میں
’جبہ نہیں پہن سکتی‘
15 June, 2004 | آس پاس
پاکستان میں شناخت کا بحران
27 February, 2005 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد