مسلمانوں کی حجاب کے حق میں مہم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپ بھر کے مسلمانوں نے مسلمان عورتوں کے حجاب پہننے کے حق کو تسلیم کرانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کا آغاز لندن میں ہوا جس میں پندرہ یورپی ملکوں کے وفود نے شرکت کی۔ ارادہ یہ ہے کہ یوروپی پارلیمنٹ میں لابی کی جاۓ کہ وہ مناسب قانون منظور کرے۔ حجاب کے معاملے نے یورپ میں خاصی متنازعہ شکل اختیار کرلی ہے۔ فرانس نے سرکاری سکولوں میں اس کی ممانعت کردی ہے اور کئی دوسرے یورپی ملک بھی اسی طرح کے اقدام کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ مسلم مہم کے منتظمیں کی ایک ترجمان خاتوں عبیر فارون نے بی بی سی کو بتایا کہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ یورپ والوں کو احساس دلایا جاۓ کہ حجاب ایک حق ہے، کسی جبر کی علامت نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||