ترکی:حجاب کےحق میں آئینی ترامیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کی پارلیمان نے دو آئینی ترامیم منظور کی ہیں جن کے تحت جامعات میں خواتین کے حجاب پہنے پر عائد پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔ اس مسئلے پر ترکی میں شدید تقسیم پائی جاتی ہے جہاں ریاست سیکیولر ہے۔ حجاب کے مسئلے پر گزشتہ دنوں بھی احتجاج ہوا اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں احتجاج میں شدت آ سکتی ہے۔ سنیچر کو ہونے والی رائے شماری میں پہلی آئینی ترمیم کے حق میں چار سو تین اور مخالفت میں ایک سو سات ووٹ ڈالے گئے۔ سپیکر کوکسل توپتان نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ اس ترمیم کے تحت آئین میں ایک پیرگراف کا اضافہ کیا جائے گا جس میں کہا جائے گا کہ ہر شہری کو سرکاری اداروں کی جانب سے مساوی سلوک کا حق حاصل ہے۔ ارکان پارلیمان نے ایک سو آّٹھ کے مقابلے میں چار سو تین ووٹوں سے جو دوسری ترمیم منظور کی اس کے تحت کہا گیا ہے ’ کسی مرد یا عورت کو اعلیٰ تعلیم کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔‘ پارلیمان میں رائے شماری سے قبل حزب مخالف کی جماعتوں کا کہنا تھا اگر آئین میں ترامیم کی جاتیں ہیں تو وہ انہیں چیلنج کریں گی۔ ان ترامیم کے نتیجے میں جامعات میں صرف روایتی سکارف پہننے کی اجازت ہو گی جسے سر سے لیکر ٹھوڑی تک ڈھیلے انداز میں پہننا ہوگا۔ وہ سکارف جن سے گردن چھپ جائے انہیں پہننا بدستور ممنوع ہوگا اور برقع یا چارد پہنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیولرازم کا مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ کئی لڑکیاں (جو حجاب پہننا چاہتی ہیں لیکن جامعات میں حجاب پہننے پر پابندی کی وجہ سے وہاں جا نہیں سکتیں) تعلیم سے محروم رہیں۔ لیکن سیکولر ادارے، فوج اور دانشور سمجھتے ہیں کہ حجاب پہننے سے یہ ہوگا کہ عام زندگی میں بھی اسلام کے اثرات نمایاں ہونے شروع ہو جائیں گے۔ اسلامی بنیاد کی حامل حکمران اے کے پارٹی کو پارلیمان میں اسے محفوظ اکثریت حاصل ہے۔ آئین میں ترمیم کی تجاویز بدھ کو پارلیمان میں منظور کر لی گئی تھیں اور حتمی ووٹ کے لیے سنیچر کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ ترکی کی یونیورسٹیوں میں سر پر حجاب اوڑھنے پر انیس سو ستانوے سے کڑی پابندی ہے۔ یہ پابندی اس وقت لگی تھی جب سیکیولر فوج نے تب کی حکومت کو زیادہ اسلام پسند سمجھتے ہوئے اس پر دباؤ ڈالا تھا۔ | اسی بارے میں ترکی حجاب:حتمی ووٹ کی منظوری07 February, 2008 | آس پاس ترکی: حجاب پلان کے خلاف احتجاج 02 February, 2008 | آس پاس حجاب پر پابندی نرم کرنے کا منصوبہ29 January, 2008 | آس پاس حجاب، تشدد اور اسلام زیرِبحث17 December, 2007 | آس پاس کینیڈا میں حجاب کا قومی دن27 October, 2007 | آس پاس مسلمان طالبہ نقاب کا مقدمہ ہار گئی 22 February, 2007 | آس پاس ہالینڈ: برقع پابندی پرسخت تنقید 18 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||