BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 February, 2008, 03:56 GMT 08:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترکی:’ہلکاحجاب، نہ برقع، نہ چادر‘
جامعات میں حجاب پہننے پر پابندی انیس سو ستانوے میں لگائی گئی تھی
توقع ہے کہ ترکی کی پارلیمان سنیچر کو آئین میں ترمیم کر کے جامعات میں خواتین کے حجاب پہنے پر عائد پابندی میں نرمی کر دے گی۔

مجوزہ ترمیم کے تحت جامعات میں صرف روایتی سکارف پہننے کی اجازت ہو جائے گی جسے سر سے لیکر ٹھوڑی تک ڈھیلے انداز میں پہننا ہوگا۔ وہ سکارف جن سے گردن چھپ جائے انہیں پہننا اب بھی ممنوع ہوگا اور برقع یا چارد پہنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس مسئلے پر ترکی میں شدید تقسیم پائی جاتی ہے جہاں ریاست سیکیولر ہے۔ حجاب کے مسئلے پر گزشتہ دنوں بھی احتجاج ہوا ہے اور خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں احتجاج میں شدت آ سکتی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیولرازم کا مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ کئی لڑکیاں (جو حجاب پہننا چاہتی ہیں لیکن جامعات میں حجاب پہننے پر پابندی کی وجہ سے وہاں جا نہیں سکتیں) تعلیم سے محروم رہیں۔

لیکن سیکیولر ادارے، فوج اور دانشور سمجھتے ہیں کہ حجاب پہننے سے یہ ہوگا کہ عام زندگی میں بھی اسلام کے اثرات نمایاں ہونے شروع ہو جائیں گے۔

اپوزیشن کی جماعتوں نے عہد کیا ہے کہ وہ مجوزہ آئینی تبدیلیوں کو آئینی عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اے کے پارٹی جس کی بنیاد اسلامی ہے ترکی کی پارلیمان میں اسے محفوظ اکثریت حاصل ہے۔ آئین میں ترمیم کی تجاویز بدھ کو پارلیمان میں منظور کر لی گئی تھیں اور حتمی ووٹ کے لیے سنیچر کا دن مقرر کیا گیا تھا۔

ترکی کی یونیورسٹیوں میں سر پر حجاب اوڑھنے پر انیس سو ستانوے سے کڑی پابندی ہے۔ یہ پابندی اس وقت لگی تھی جب سیکیولر فوج نے تب کی حکومت کو زیادہ اسلام پسند سمجھتے ہوئے اس پر دباؤ ڈالا تھا۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد