ایشیا: شیئرز میں پھر مندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی معیشت کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے ایشیا میں ایک مرتبہ پھر شیئر بازاروں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امریکہ میں کساد بازاری کے خدشات کے باعث ٹوکیو کے بازارِ حصص میں دو سو پچاس پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو ستمبر سنہ دو ہزار پانچ کے بعد پہلی بار اس سطح پر ہوئی ہے۔ ملیشیا میں انڈیکس میں دس فیصد کی کمی کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑی۔ جمعہ کو امریکہ میں روزگار کے حوالے سے جو شماریات سامنے آئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں پہلی مرتبہ امریکہ میں روزگار میں سب سے بڑی ماہوار کمی ہوئی ہے۔ تاہم یورپ میں ایشیائی سٹاک مارکیٹوں کا اثر نہیں پڑا۔ جاپان کے بازارِ حصص کے علاوہ ایشیا میں دیگر مارکیٹیں بھی مندی کا شکار رہیں۔چین میں سٹاک مارکیٹ میں تین اعشاریہ پانچ نو کی کمی ہوئی جو گزشتہ سات ماہ میں سب سے کم ہے۔ تائیوان میں بھی بازارِ حصص میں 2.7 فیصد کی کمی ہوئی جو چھ ہفتوں میں سب سے زیادہ کمی ہے۔ مینیلا اور سیول میں بھی سٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار رہیں جبکہ سڈنی میں بازارِ حصص میں ایک اعشاریہ چھ فیصد کی کمی ہوئی جو اکتوبر سنہ دو ہزار چھ کے بعد پہلی بڑی کمی ہے۔ دریں اثناء امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے بعد توقعات ہیں کہ امریکہ میں سود کی شرح میں مزید کمی ہو جائے گی۔ |
اسی بارے میں ممبئی بازارِ حصص میں ریکارڈ مندی21 January, 2008 | انڈیا معیشت کو سہارا چاہیے: بش19 January, 2008 | آس پاس عالمی منڈی میں تیز مندی 22 October, 2007 | آس پاس ممبئی بازارِ حصص میں زبردست مندی17 October, 2007 | انڈیا ایشیائی حصص میں ایک بار پھر کمی29 August, 2007 | آس پاس عالمی منڈی بحرانی کیفیت میں18 August, 2007 | آس پاس دنیا بھر کے حصص بازار مندے میں28 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||