مغربی انڈونیشیا میں شدید زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق بدھ کو انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے کے نزدیک شدید زلزلہ آیا ہے۔ سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چھ تھی۔ حکام کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم علاقے میں فون لائنیں تباہ ہو گئی ہیں۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام تین بج کر آٹھ منٹ پر آیا اور اس کا مرکز سماٹرا سے ساحل سے قریباً دو سو میل دور پینتیس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے قریباً ایک منٹ تک جاری رہے اور جھٹکے زلزلے کے مرکز سے تین سو کلومیٹر دور آچے کے صوبائی دارالحکومت بندہ آچے میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگ دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے بعد انڈونیشیا میں کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم امریکی ریاست ہوائی میں قائم بحرالکاہل سونامی تنبیہی مرکز نے زلزلے کے بعد انڈنیشیا کے لیے’سونامی وارننگ‘ جاری کی ہے تاہم مرکز کے مطابق اس زلزلے سے کسی تباہ کن اور بڑے سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔ زلزلے کا مرکز اس جگہ کے نزدیک واقع ہے جہاں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سنہ 2004 میں سونامی آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زیرِ زمین اور زیرِ آب تبدیلیوں کی وجہ سے اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ | اسی بارے میں یونان: زلزلے کے شدید جھٹکے06 January, 2008 | آس پاس سماٹرا زلزلہ: نو افراد ہلاک 13 September, 2007 | آس پاس پیرو:پانچ سوہلاک، تین روزہ سوگ17 August, 2007 | آس پاس زلزلے سے جوہری پلانٹ کو نقصان17 July, 2007 | آس پاس سونامی: ہنگامی حالت کا اعلان02 April, 2007 | آس پاس بحر الکاہل اور جنوبی میں زلزلے25 March, 2007 | آس پاس سماٹرا زلزلہ، ستر افراد ہلاک06 March, 2007 | آس پاس انڈونیشیا زلزلے میں ستر ہلاک06 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||