BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 September, 2007, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سماٹرا زلزلہ: نو افراد ہلاک
سماٹرا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی
حالیہ زلزلے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک اور طاقت ور زلزلہ آیا ہے جس میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ انڈونشیا میں بدھ کو بھی ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا جو دنیا میں اس سال آنے والا اب تک کا انتہائی طاقتور زلزلہ تھا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تاہم اس تباہی کا اندازہ لگانا ابھی انتہائی مشکل ہے۔ حکام کے مطابق کم از کم چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں بار بار سونامی کی وارننگز دی جاتی رہیں لیکن بعد ازاں انہیں منسوح کردیا گیا۔ بہت سے لوگ دو ہزار چار میں سونامی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے دوبارہ ہونے کے خوف کے باعث ملک کے اندورنی حصوں میں چلے گئے تھے۔

ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ آٹھ کی شدت سے جمعرات کو آنے والا یہ زلزلہ
جنوبی سماٹرا کے اسی مقام پر آیا ہے جہاں بدھ کو آٹھ اعشاریہ چار کی شدت کا انتہائی طاقتور زلزلہ آیا تھا۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا دوسرا جھٹکا جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق چھ بج کر اننچاس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز تقریباً دس کلومیٹر سمندر کے اندر اور جنوب مشرقی شہر پڈانگ سے تقریباً 115 کی دوری پر تھا۔

زلزلے کا دوسرا جھٹکا پہلے بڑے جھٹکے سے تقریباً بارہ گھنٹے بعد آیا جبکہ پہلے جھٹکے کا مرکز تیس کلومیٹر سمندر کی تہہ میں اور جنوب مغربی شہر بینگکلو سے کوئی اسی میل دور تھا۔

News image
 جمعرات کی صبح آنے والے زلزے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ ہم ابھی تک متاثرین کی تلاش کے کام میں مصروف ہیں
پڈانگ کے میئر فوزی بہر

پڈانگ کے میئر فوزی بہر نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ’جمعرات کی صبح آنے والے زلزے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ ہم ابھی تک متاثرین کی تلاش کے کام میں مصروف ہیں‘۔

ابتدائی اندازوں کے برعکس ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ نظر نہیں
آتا تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں رابطے کی خراب صورت حال کے پیش نظر زلزلے سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگانا ابھی مشکل ہے۔

دارالحکومت جکارتہ میں محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں کھانے پینے اور ادویات کے ہمراہ متاثرہ علاقے میں بھیجی جا رہی ہیں۔

صدر سوسیلو بمبینگ یودھویونو نے فوج اور پولیس کی ہنگامی امدادی ٹیموں کی تشکیل کے احکامات جاری کیے ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کے امدادی کارکن بھی سماٹرا کی طرف جار ہے ہیں۔

بدھ کو آنے والے زلزلے کے بعد بحر ہند میں وارننگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تاہم ابتداء میں سماٹرا کے ایک میل کے علاقے میں زلزلے کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا جس سے محدود پیمانے پر تباہی ہوئی اور اس کے کوئی دو گھنٹے بعد انڈونیشیا کے محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ انتہائی نوعیت کی سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ انڈیا اور سری لنکا میں بھی سونامی کی وارننگ منسوخ کردی گئیں۔

News image
 بینگکلو اور پڈانگ میں زلزلے کے خوف سے ہزاروں افراد نے گزشتہ رات کھلے آسمان تلے گزاری

جکارتہ میں بی بی سی کے نامہ نگار لوسی ولیمسن کے مطابق پہلے نبستاً ہلکے جھٹکے کے بعد زلزلے کےکوئی درجن بھر جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سونامی کی چار مختصر وارننگز کا اعلان کیا گیا تاہم بعد میں انہیں منسوخ کردیا گیا۔ساحل پر رہنے والے افراد سے کہا گیا کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر اندرونی حصوں میں چلے جائیں۔

اطلاعات کے مطابق بینگکلو اور پڈانگ میں زلزلے کے خوف سے ہزاروں افراد نے گزشتہ رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

دو ہزار چار میں سونامی کے بعد بدھ کو آنے والا زلزلہ انڈونشیا میں اب تک زلزلے کے سب سے طاقتور جھٹکوں میں سے ایک تھا۔ سونامی کی وجہ بننے والا زلزلہ جس کی شدت ریکٹر سکیل پر آٹھ اعشاریہ نو تھی اور اس کا مرکز شمالی سماٹرا کا صوبہ آچے تھا۔ بحر ہند کی پٹی سے ٹکرانے والے اس زلزلے میں دو لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس شدت کے زلزلے ذرا کم ہی آتے ہیں تاہم دو ہزار چار میں سونامی سے آنے والی تباہی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے جس کے پیش نظر لوگ خوف زدہ ہو گئے ہیں۔

زلزلہلوگوں کی کہانیاں
انڈونیشیا میں زلزلہ متاثرین پر کیا گزری؟
عینی شاہدین کی رپورٹیںلوگوں نے کیا دیکھا
زلزلہ: متاثرہ علاقوں سے عینی شاہدین کی رپورٹیں
انڈونیشیا، ریڈ الرٹ
آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ، انخلاء کا حکم
اسی بارے میں
انڈونیشیا میں شدید زلزلہ
27 January, 2006 | آس پاس
انڈونیشیا میں سخت زلزلہ
24 January, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد