انڈونیشیا میں شدید زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا کے مشرقی ساحل پر بندا سمندر میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ امریکہ میں ارضیاتی سروے کے محکمہ کے مطابق زلزلہ سنیچر کی صبح مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر اٹھاون منٹ پر آیا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ دسمبر 2004 میں انڈونیشیا کے ساحل میں آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والے سونامی کے نتیجے میں لاکھوں لوگ جان بحق ہوئے تھے۔ بحرالکاہل میں سونامی کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر سونامی پیدا ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز امبون شہر سے ایک سو پچانوے کلومیٹر دور سطح سمندر سے تین سو بیالیس کلومیٹر نیچے تھا۔ دو منٹ جای رہنے والے اس زلزلے کے دوران امبون میں لوگ گھبراہٹ میں اپنے گھر بار چھوڑ گئے۔ انڈونیشیا ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زلزلہ آنے کا مستقل خطرہ رہتا ہے۔ سن دو ہزار چار میں آنے والی سونامی کے نتیجے میں انڈونیشیا کے صوبے بندہ آچے میں ایک لاکھ تیس ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں دریا کنارے گھر نہ بنائیں: ماہرین 18 January, 2006 | پاکستان پاکستان: 5.1 شدت کا ایک اور زلزلہ11 January, 2006 | پاکستان انڈونیشیا: ایک سے دو ہزار ہلاک28 March, 2005 | آس پاس انڈونیشیا: لاشیں نکالنے کا کام جاری30 March, 2005 | آس پاس سونامی:امدادی جہاز یرغمال30 June, 2005 | آس پاس سونامی وارننگ سسٹم پر اتفاق01 July, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||