انڈونیشیا میں سخت زلزلہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سونامی کی تباہ کاریوں کے ایک مہینے کے بعد انڈونیشیا میں ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس زلزلے ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے نکل کر اونچی جگہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔ کسی جانی نقصان کا ابھی تک کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاواسی آنے والے زلزلے کو ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کیا گیا۔ سونامی میں سب سے زیادہ نقصان انڈونیشیا کا ہوا ہے جس کے ایک لاکھ سے زیادہ شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے۔ اس زلزلے سے البتہ سونامی نہیں آیا کیونکہ اس کا مرکز سمندر کے نیچے نہیں تھا۔ ماہرین کے مطابق اس طاقت کے زلزلے سے سونامی آ جاتی ہے اگر اس کا مرکز سطح سمندر سے نیچے ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||